اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

وزیراعظم کے احتساب کے لئے ہر حد تک جا ئیں گے ،عمران خان

datetime 2  جولائی  2016 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے احتساب کے لئے کوئی جماعت ساتھ نہیں دیگی تو بھی پی ٹی آئی اکیلے ہی ہر حد تک جائی گی،ہمارے پاس اسٹریٹ پاور ہے، جب چاہیں شہر بند کرسکتے ہیں ، لندن میں شریف خاندان کا ساڑھے چھ سو کروڑ روپے کا گھر ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں،
پاناما لیکس کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے بعد عدالت جائیں گے، کوشش کریں گے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لے کر سڑکوں پر بھی نکلیں، امجد صابری کے قاتلوں اور اویس شاہ کے اغوا میں ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے ، سفارش، سیاسی بھرتیوں اور میرٹ نہ ہونے سے سندھ اور پنجاب کی پولیس کو تباہ کردیا گیا ،خیبر پختونخوا میں 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو کرپشن پر نکالا گیا، پنجاب میں 70 ہزار پولیس اہلکار پروٹوکول پر ہیں۔کراچی سے اسلام آباد روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کے احتساب کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ لندن میں شریف خاندان کا ساڑھے چھ سو کروڑ روپے کا گھر ہے جس کے ہمارے پاس ثبوت ہیں۔ پاناما لیکس کے معاملے پر الیکشن کمیشن کے بعد عدالت جائیں گے اور کوشش کریں گے کہ تمام سیاسی جماعتوں کو لے کر سڑکوں پر بھی نکلیں۔
اپنی بہن عظمیٰ خان کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ لاہور میں پروٹوکول کی گاڑی نے میری بہن کی گاڑی کو ٹکر مارکی اور پولیس اہلکاروں نے بندوقیں تان لیں۔ کون سے ملک میں ایسے ہوتا ہے کہ پروٹوکول والے بندوقیں تان لیں؟۔ مریم نواز وزیر اعظم ہاؤس میں بیٹھ کر میٹنگ کررہی ہیں شریف خاندان کی لاہور میں بادشاہت ہے اور میری جدوجہد بادشاہت کے خلاف ہے۔اسلام آباد کے دھرنے میں بہت کچھ سیکھا اب دھرنا دیا تو پہلے سے بہت بہتر ہوگا اور اگر سڑکوں پر نکلے تو شہر بند کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کیا ن لیگ کے پاس ایک بھی ایسا لیڈر نہیں جو میاں نواز شریف کی جگہ لے سکے ؟ کیا ن لیگ نے 30 سال میں ایک بھی قابل لیڈر نہیں بنایا ؟۔عمران خان نے کراچی میں حالیہ دنوں پیش آنے والے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ رینجرز امجد صابری کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرے۔
اویس شاہ کے اغوا میں ملوث ملزمان کو بھی گرفتار کیا جائے۔سفارش، سیاسی بھرتیوں اور میرٹ نہ ہونے سے پولیس کو تباہ کردیا گیا ہے جس کی وجہ سے لوگوں کو پولیس پر اعتماد نہیں ہے پنجاب میں 70 ہزار پولیس اہلکار پروٹوکول پر ہیں۔ خیبر پختونخوا میں پولیس کو بہتر کررہے ہیں اور 5 ہزار پولیس اہلکاروں کو کرپشن پر نکالا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…