پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

چوہدری نثار کے احکامات،بڑا کام شروع،عوام کو 31اگست تک کی ڈیڈ لائن

datetime 1  جولائی  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) نادرا کی طرف سے ملک بھر میں شناختی کارڈز کی از سر نو تصدیق کا عمل جمعہ سے شرو ع ہوگیا ٗ تصدیق کیلئے تین نکاتی اصولوں کو مد نظر رکھا جائے گا۔ساڑھے دس کروڑ رجسٹرڈ عوام کے شناختی کارڈز کی ازسر نو تصدیق کا عمل شروع ہو گیا ، سب سے پہلے جعلی شناختی کارڈز بنانے والوں کو 31 اگست تک کی ڈیڈ لائن دے دی گئی ہے ٗ اس دوران جن افراد نے تسلیم کرلیا کہ انہوں نے پاکستان کے جعلی شناختی کارڈ بنوائے ہیں انہیں مہاجر تسلیم کرلیا جائے گا۔نجی ٹی وی کے مطابق31 اگست کے بعد جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ پکڑے گئے غیر ملکیوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا جائیگا۔شناختی کارڈز کی ازسرنو تصدیق کے لیے عوام سیموبائل فون پیغامات کے ذریعے رابطہ کیا جائیگا۔نادرا کی طرف سے شہریوں کو اپنے موبائل نمبر سے فون نمبر 8008 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر ارسال کرنے کو کہا گیا ہے ٗاس فون نمبر پر شناختی کارڈ رکھنے والے نادرا کے پاس درج اپنے خاندان کے بارے میں جان سکیں گے۔اگر نادرا ریکارڈ میں متعلقہ خاندان میں کوئی غیر شخص شامل ہے تو 8008سے پیغام کے جواب میں 1لکھنے کی ہدایت کی گئی ٗ جعلی شناختی کارڈ ز کے حامل افراد کو پکڑوانے والوں کیلئے دس ہزار روپے کے انعام کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔نادرا ہیڈ کوارٹرز میں خصوصی ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبوں سمیت آٹھ ریجنز میں شناختی کارڈز کی ازسر نو تصدیق کا عمل شروع کردیا گیا ٗنادرا نے عوام کی آگاہی کے حوالے سے میڈیا مہم کیلئے بھی 13کروڑ روپے کی رقم مختص کی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…