کراچی (این این آئی) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ کرپشن کے ون نکاتی ایجنڈے پرعید کے بعد تحریک شروع کروں گا ،بلاول بھٹوتحریک میں ہونگے یا نہیں کچھ کہنا قبل ازوقت ہوگا،انہوں نے کہاکہ حکومت کوپتہ ہے کہ ٹی آراوزبن جائیں گے تونوازشریف کوجیل جانا ہوگا ،اس لیے ٹی آراوزنہیں بننے دیے ،انہوں نے کہاکہ منی لانڈرنگ والوں کوجیل بھیجنے اورکرپشن کے خاتمہ تک قوم کا مستقبل روشن نہیں ہوگا اس لیے عید کے بعد فیصلہ کن تحریک چلائیں گے جوکرپشن کے سہارے قائم حکومتی سیٹ اپ کے خاتمہ پرمنتج ہوگی ، انہوں نے کہاکہ میری بہن پر مریم نوازکے غنڈوں نے حملہ کیا ،وزیراعظم کی عدم موجودگی میں مریم نوازکوکس نے اجازت دی ہے کہ وہ حکومت چلائیں اورشہزادی بن کرگھومتی پھریں ۔ ان خیالات کا اظہارعمران خان نے کراچی ائیرپورٹ پرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر ڈاکٹرعارف علوی ، حلیم عادل شیخ ، عمران اسماعیل ، نعیم الحق ، خرم شیرزمان سمیت دیگررہنما بھی موجود تھے۔ عمران خان نے کہاکہ کراچی میں رینجراچھا کام کررہی ہے لیکن پولیس کا قبلہ درست ہونے تک کراچی میں مکمل امن بحال نہیں ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ پولیس میں سیاسی مداخلت سے متعلق چیف جسٹس کے ریمارکس درست ہیں، جب تک سندھ پولیس میں سیاسی مداخلت ختم نہیں ہوگی امن ایک خواب رہے گا ۔ انہوں نے کہاکہ کورکمانڈرپشاورنے خیبرپختونخواہ پولیس کی کارگردگی کوسراہا ہے ہم نے کے پی کے پولیس میں سیاسی مداخلت کا خاتمہ کردیا ہے ،کراچی میں جب تک تھانہ درست نہیں ہوگا امن بحال نہیں ہوسکتا ،امن کی بحالی اورپولیس کا قبلہ درست کرنے کے لیے تھانہ سب سے بہترین راستہ ہے کراچی کے تھانے ٹھیک ہوجائیں تو مکمل امن قائم ہوجائے گا۔ عمران خان نے کہاکہ میری بہن کی گاڑی کوٹکرمارنے والے گاڑی میں مریم نواز کے غنڈے سوارتھے انہوں نے میری بہن پراسلحہ تان لیا ،منی لانڈرنگ والوں کوملک کواپنی جاگیرسمجھنے کا اختیارکس نے دیا ۔ انہوں نے کہاکہ نوازشریف کی عدم موجودگی میں کس نے مریم نوازکواختیاردیا ہے کہ وہ حکومت چلائیں اورشہزادی بن گرگھومتی پھریں ۔عمران خان نے کہاکہ عید کے بعد لٹیروں اورپاکستان کے وسائل کواپنی جاگیرسمجھنے والوں کے خلاف فیصلہ کن تحریک شروع کروں گا اورجب تک منی لانڈرنگ کرنے والوں کوجیلوں میں نہ ڈلوادوں چین سے نہیں بیٹھوں گا ۔ عمران خان نے کہاکہ قوم کولیٹروں کے خلاف کھڑا ہونا پڑے گا وگرنہ قوم کا مستقبل نہیں بنے گا ۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہاکہ دورہ کراچی میں بلاول سے ملاقات کا کوئی پروگرام نہیں ہے ، صحافی کے سوال پرکہ کیا عید کے بعد شروع ہونے والی تحریک میں بلاول آپ کے کنٹینرپرہونگے تو عمران خان نے سوال کا جواب دینے سے گریز کیا اورکہا کہ میں شوکت خانم کینسراسپتال کی فنڈریزنگ کے لیے کراچی آیا ہوں ،عبدا لستارایدھی کی عیادت کروں گا اورامجد صابری کی تعزیت کے لیے ان کی رہائشگا ہ جاوں گا ۔ انہوں نے کہاکہ میری تحریک ون نکاتی ایجنڈ ا کرپشن ہے جوبھی میری تحریک میں شامل ہوگا اسے ویلکم کروں گا ،عمران خان نے کہاکہ کرپشن کے خاتمہ تک ملک کا مستقبل روشن نہیں ہوگا ۔ حکومت کوپتہ ہے کہ ٹی آراوبن گئے تونوازشریف پکڑا جائے گا ۔ عمران خان نے کہاکہ تحریک کا آغازکہاں سے ہوگا اس کا فیصلہ جلد کرلیا جائے گا ۔
میری بہن حملہ کیاگیا ،مریم نوازکوکس نے اجازت دی ہے وہ حکومت چلائیں ،عمران خان برس پڑے
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چکوال میں دوست کے ہاتھوں نئی نویلی دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والا شوہر ...
-
23 اگست کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفیکیشن بھی جاری
-
تمام تعلیمی ادارے 5 روز کے لیےبند رکھنے کا اعلان
-
ریاست سے غداری کی جس پر دل سے شرمندہ ہوں، گرفتار لیکچرار کا اعترافی بیان
-
12ربیع الاول جمعہ کے روز ہونے کی صورت میں ملازمین تین چھٹیاں انجوائے کرینگے
-
مفتی کفایت اللہ پر فائرنگ کرنے والا بیٹا گرفتار
-
اداکارہ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا، عدالت نےمقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا
-
کراچی میں گریڈ18کی خاتون افسر نے اپنے ہی محکمے کے ڈرائیور سے بلیک میل ہو ...
-
دونوں خواتین نے بری طرح تشدد کیا، ایک خود کو 20 ویں گریڈ کی ...
-
51 سالہ ملائیکہ اروڑا نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا
-
خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گردوں کا سرغنہ یونیورسٹی لیکچرار گرفتار
-
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی گیمبلنگ ایپ کا کنٹری ہیڈ نکلا،تشہیر کے لیے کروڑوں روپے وصول ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
چکوال میں دوست کے ہاتھوں نئی نویلی دلہن کو زیادتی کا نشانہ بنوانے والا شوہر گرفتار
-
23 اگست کو چھٹی کا اعلان، نوٹیفیکیشن بھی جاری
-
تمام تعلیمی ادارے 5 روز کے لیےبند رکھنے کا اعلان
-
ریاست سے غداری کی جس پر دل سے شرمندہ ہوں، گرفتار لیکچرار کا اعترافی بیان
-
12ربیع الاول جمعہ کے روز ہونے کی صورت میں ملازمین تین چھٹیاں انجوائے کرینگے
-
مفتی کفایت اللہ پر فائرنگ کرنے والا بیٹا گرفتار
-
اداکارہ حمیرا اصغر کو قتل کیا گیا، عدالت نےمقدمہ درج کرنے کا حکم دیدیا
-
کراچی میں گریڈ18کی خاتون افسر نے اپنے ہی محکمے کے ڈرائیور سے بلیک میل ہو کر شادی کرلی
-
دونوں خواتین نے بری طرح تشدد کیا، ایک خود کو 20 ویں گریڈ کی آفیسر بتاتی رہی، ملتان میں تشدد کا نش...
-
51 سالہ ملائیکہ اروڑا نے دوسری شادی کی خواہش کا اظہار کردیا
-
خودکش بمبار کی نشاندہی پر دہشت گردوں کا سرغنہ یونیورسٹی لیکچرار گرفتار
-
معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی گیمبلنگ ایپ کا کنٹری ہیڈ نکلا،تشہیر کے لیے کروڑوں روپے وصول کیے ،دوران تفتیش...
-
اڈیالہ میں اہلکار کو 10 ہزار روپے دے کر عمران خان کو دیکھا، نوجوان کا دعویٰ
-
وزیر کی اپنے حلقے میں عوام سے ملاقات جھگڑے میں بدل گئی ،گارڈز اور عوام کے درمیان تصادم ہوا ، فائرنگ...