اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) بھارت پاکستان دشمنی میں حد سے گزر گیا، بھارت نے میڈیا مہم میں پاکستان کیخلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ بھرپور انداز میں شروع کر دیا ہے۔ بھارت نے پاکستانی فوج کے سپہ سالار جنرل راحیل شریف پر براہ راست سنگین ترین الزامات لگا دیئے۔ تفصیل کے مطابق بھارتی ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف دکھاوے کا چہرہ رکھتے ہیں جبکہ جنرل راحیل شریف شاطر کھلاڑی ہیں۔ بھارتی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستانی عوام کے چنیدہ وزیر اعظم نواز شریف کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں اور جنرل راحیل شریف نے انتظامی طور پر حکومت کو ٹیک اوور کر لیا ہے۔
بھارتی ٹی وی نے پاک فوج کے سربراہ راحیل شریف پر سنگین ترین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف کے سامنے حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں اور نواز سرکار راحیل شریف کی غلام ہو گئی ہے۔ بھارتی ٹی وی نے ’’نواز سرکار پر شریف کا قبضہ ‘‘ کے عنوان سے پروگرام میں پاکستانی پالیسیوں، امن و امان کی صورتحال کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ بھارتی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راحیل شریف اپنے اشاروں پر حکومت کو چلا رہے ہیں اور نواز شریف دل کی بیماری کے علاج کا بہانہ بنا کر لند ن میں بیٹھے ہیں۔ نواز شریف راحیل شریف کے ڈر سے پاکستان واپس نہیں جا رہے ، بھارتی ٹی وی نے الزام عائد کیا کہ مخصوص لوگوں نے حافظ سعید کو کھلم کھلا چھٹی دے رکھی ہے۔ بھارتی ٹی وی نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ حافظ سعید پاکستان کے سب سے بڑے دہشتگرد ہیں۔ بھارت نے الزام عائد کیا کہ راحیل شریف کا اندرون خانہ پاکستان میں حکومت چلانا خطے میں عدم استحکام کی وجہ بن سکتا ہے۔
بھارت پاکستان دشمنی میں حد سے گزر گیا ‘ سپہ سالار پر سنگین ترین الزام لگا دیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں