بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

نواز شر یف نےآمد پر کا ر کنو ں سے بڑی اپیل کر دی ، کیا کچھ منسو خ کر نے کو کہا جا نئے ؟

datetime 30  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد،لندن(آن لائن)وزیر اعظم نواز شریف نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ میرے استقبال اور دیگر تقریبات منسوخ کر دیں ،وزیر اعظم نے جمعرات کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے علم میں یہ بات آئی ہے کہ میری وطن واپسی کے موقع پر کارکن ایک بڑے استقبالیہ پروگرام کی تیاریاں کر رہے ہیں، مجھے آپ کی محبت اورخلوص کا پوری طرح اندازہ ہے،قوم کی محبت ہی مےرا سب سے بڑا اثاثة ہے، میں نے اپنے آپریشن کے حوالے سے بھی آپ کی ا س محبت اور خلوص کا ایسا مثالی مظاہرہ دیکھا ہے جو میرے لئے ایک بڑا اعزاز ہے، آپ کی انہی دعاو ¿ں کی قبولیت اور اللہ تعالی کے فضل و کرم سے میرے حساس آپریشن کا مرحلہ بخیروخوبی مکمل ہوا اور میری صحت تسلی بخش طور پر بحال ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی یہ محبت میرا اور میری جماعت کا سب سے بڑا اثاثہ ہے۔ اسی سے مجھے وطن عزیز کی خدمت کا عزم اور توانائی ملتی ہے۔ڈاکٹروں کی طرف سے حتمی اجازت ملتے ہی میں انشائ اللہ بہت جلد آپ کے درمیان موجودہوں گا اور انشائ اللہ ہم ایک دوسرے کے شانہ بشانہ اور قدم بہ قدم پاکستان کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کا سفر جاری رکھیں گے۔میں آپ کی محبت و خلوص سے بھرے جذبات و احساسات کے پورے احترام کے ساتھ میں آپ سے اپیل کرتاہوں کہ آپ میرے استقبال اور ایسی ہی دیگر تقریبات منسوخ کردیں۔ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ختم ہورہا ہے۔ چند دنوں بعد عید آرہی ہے۔ آپ اپنی دینی اور تہذیبی روایات کے مطابق اس عظیم مذہبی تہوار کی تیاریاں کیجئے۔ حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات بھی ہم سب کے لئے رنج وغم کا باعث ہیں۔ عید مناتے وقت ان شہدائ اور ان کے لواحقین کو دعاو ¿ں میں ضرور یاد رکھیے۔میں ایک بار پھر آپ سب کا اپنی ماو ¿ں ،بہنوں، بیٹیوں، بزرگوں اور نوجوانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے مجھے اپنی محبتوں اور دعائوں سے نوازا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…