اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کے لئے نئی پالیسی لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے صوبوں کو ہدایت کی گئی کہ افغان مہاجرین کے متعلق نئی پالیسی آنے تک ان کو گرفتار اور ہراساں نہ کیا جائے،مہاجرین کے قیام میں توسیع کی سمری گزشتہ کئی ماہ سے کابینہ کے پاس زیر التواء ہے ،‘ افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کے لئے اقوام متحدہ کا شدید دباؤ ہے، خیبرپختونخواہ حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی مخالفت کررکھی ہے، پاکستان میں موجود 15لاکھ افغان مہاجرین کے قیام کی مدت (آج) 30جون کو ختم ہوجائے ۔ ذرائع کے مطابق وزارت سیفران کی طرف سے تمام صوبوں کو خط لکھا گیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ افغان مہاجرین کے قیام سے متعلق نئی پالیسی آنے تک ان کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی جائے۔ پکڑ دھکڑ اور گرفتاریوں کا سلسلہ روکا جائے۔ صوبائی حکومتیں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو بھی ہدائت جاری کریں ۔خط میں کہا گیا کہ مہاجرین کے قیام میں توسیع سے متعلق سمری کابینہ ڈویژن کے پاس زیر التواء ہے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے تک صوبے افغان مہاجرین کے خلاف ایکشن نہ لیں بلکہ کابینہ کے فیصلے کا انتظار کیا جائے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین کے ہائی کمشنر کی طرف سے پاکستان پر مہاجرین کے قیام کی توسیع کے لئے بھی شدید دباؤ ہے۔ دوسری طرف خیبرپختونخوا حکومت نے افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کی مخالفت کرتے ہوئے گرفتاریوں اور پکڑ دھکڑ کا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ رجسٹرڈ افغان مہاجرین جن کو نادرا کی طرف سے پی او آر کارڈ جاری کئے گئے ہیں ان کی تعداد پندرہ لاکھ ہے۔ ان مہاجرین کے قیام میں توسیع کے حوالے سے نئی قومی پالیسی تشکیل دی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ مہاجرین کے قیام کی گزشتہ توسیع وزیراعظم نے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت دی تھی جو (آج) جمعرات 30جون کو ختم ہوجائے گی۔
وفاقی حکومت کا افغان مہاجرین کے قیام میں توسیع کیلئے نئی پالیسی لانے کا فیصلہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی



















































