اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو F-16جنگی طیارے فراہم نہ کئے جائیں۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ نگار کے حیرت انگیز انکشافات نے تہلکہ مچا دیا۔ تفصیل کے مطابق نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے کہا کہ میں نے چند دن قبل اپنے پروگرام میں کہا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اگلی بار اقتدار میں آنے کیلئے وائٹ ہاؤس کے قریب ہوتی جا رہی ہے۔ سابق صدر زرداری کی بہت بڑے اہم امریکی عہدیدارا سے ملاقات بھی ہوئی ہے لیکن اس ملاقات کو پیپلز پارٹی ماننے کیلئے تیار نہیں۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ پھر کبھی انکشافات پر مبنی کسی نے کتاب لکھی تو پھر پیپلز پارٹی مان لے گی کہ یہ باتیں ہوئیں۔
سینئر تجزیہ نگار نے کہا کہ امریکہ میں پیپلز پارٹی کی لابنگ کرنے والے اہم ترین شخص حسین حقانی نے وال سٹریٹ جنرل میں اپنے کالم کے ذریعے امریکہ کو کہا تھا کہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے نہ دیئے جائیں ، پاکستان یہ طیارے بلوچستان میں استعمال کرے گا۔ سابق صدر زرداری حسین حقانی کے ذریعے لابنگ کرکے امریکہ سے مل رہے ہیں۔ رؤف کلاسرا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنما سابق صدر زرداری نے پہلے زبردست کھیل کھیلتے ہوئے امریکہ سے پاکستان کو F-16 طیاروں کی فراہمی رکوائی اور اب اینٹ سے اینٹ بجانے والے زرداری اسٹیبلشمنٹ میں اپنی ساکھ بہتر بنانے کیلئے دوبارہ امریکہ پہنچ گئے ہیں کہ جی دیکھے میں یہ F16 طیارے آپ کو دلوا دیتا ہوں امریکہ سے۔ زرداری صاحب حسین حقانی کے ذریعے ہی امریکی ڈیفنس کمیٹی کے جان مکین سے مل رہے ہیں کہ جناب آپ پاکستان کو F-16 طیارے فراہم کر دیں۔ سینئر تجزیہ نگار رؤف کلاسرا نے کہا کہ زرداری صاحب امریکہ سے ڈیل کر رہے ہیں کسی طرح 2017 ء میں وہ دوبارہ اقتدار میں آ جائیں۔
’ایک بار پھر اقتدار میں آنے کی تیاریاں‘ امریکہ سے ڈیل‘ پاکستان کیخلاف کیا کہا؟ حیران کن انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































