کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے شہر قائد میں امن و امان کی بگڑتی صورت حال اور دہشت گردی کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر اپنے شہریوں کو نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔کراچی میں قائم امریکی قونصل خانے کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کراچی میں رمضان المبارک اور عید الفطر کے موقع پر شاپنگ سینٹرز اور پر ہجوم مقامات پر دہشت گردی کا خدشہ ہے، اس لئے امریکی شہریوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ایسے مقامات پر جانے سے گریز کریں جہاں لوگوں کا ہجوم زیادہ ہو ٗ امریکی قونصل خانے کے ملازمین اضافی طور پر محتاط رہیں۔امریکی قونصل خانے کے مطابق 4 جون 2016 کو امریکی شہریوں کے لیے پاکستان کے سفر کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں جو اب بھی نافذالعمل ہے ٗاس لئے امریکی شہری پاکستان کے غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
پاکستان میں دہشت گردی کاخطرہ، امریکہ نے وارننگ جاری کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری
-
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں یکدم بڑی کمی



















































