جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن کی حیثیت سے پاکستان اپنے ر و ابط مزید مضبوط بنائیگا،صدرمملکت

datetime 24  جون‬‮  2016 |

تاشقند( مانیٹرنگ ڈیسک)صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے مکمل رکن کی حیثیت سے پاکستان اس تنظیم کے ساتھ اپنے روابط مزید مضبوط بنائے گا،علاقائی امن و استحکام اور ترقی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف بھی اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کرتا رہے گا کیونکہ یہ تنظیم یوایشیا میں جغرافیائی سیاست میں مثبت تبدیلی کا بڑا ذریعہ ثابت ہوگی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے تاشقند میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اس تنظیم کے پسِ پشت جذبے شنگھائی اسپرٹ کے تحت رکن ممالک سے اپنے تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے ساتھ انتہائی گہرے تاریخی و ثقافتی روابط کے علاوہ مضبوط اقتصادی اور اسٹریٹجیک تعلقات ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہمارے مفادات اور دلچسپیوں میں بڑے پیمانے پر ہم آہنگی پائی جاتا ہے۔
ہم سمجھتے ہیں کہ اقتصادی ترقی کے ضمن میں ہمارے عوام کا خواب اس وقت شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا جب علاقائی امن و استحکام کو لاحق خطرات کے خاتمے کے لیے بھرپور طریقے سے کام نہ کیا جائے۔صدر مملکت نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم پاکستان کو جنوبی ایشیا،افغانستان اور خطے کے دیگر حصوں میں امن و سلامتی کے فروغ کے لیے مفید پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے جو علاقائی استحکام اور معاشی ترقی کی بنیاد ہے۔اس سلسلے میں افغانستان میں امن ناگزیر ہے۔صدرمملکت نے کہا کہ پاکستان کو ان دنوں دہشت گردی کے قبیح چیلنج کا سامنا ہے جس سے نمٹنے کے لیے ہم دہشت گردی کا خاتمہ اور اپنی سرحدوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنانا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ پاکستان نے دہشت گردی ،انتہا پسندی اور علیحدگی پسند عناصر سے جنگ میں عظیم قربانیاں دی ہیں ،اس سلسلے میں جب بھی ضرورت پیش آئی پاکستان نے بدی کی ان قوتوں کے خلاف بھرپور عزم کے ساتھ طاقت استعمال کی اور پاکستان اب بھی دہشت گردی کی ہر شکل کے خلاف جنگ کے لیے پْرعزم ہے۔
انھوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن ضرب عضب کے تحت دہشت گردی کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جارہی ہے۔ ہم نے اس لڑائی میں غیر معمولی کامیابیاں حاصل کر کے جنگ کا پانسہ پلٹ دیا ہے۔اس آپریشن کے تحت دہشت گردی کے ڈھانچے کو مکمل تباہ کر دیا گیا ہے اور دہشت گردوں کا صفایا کر دیا گیا ہے۔صدرمملکت نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کی تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے جو شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو بحرہ عرب اور جنوبی ایشیا تک رسائی کا ایک فطری ذریعہ فراہم کرے گی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان کی بھرپور تائید و حمایت کرنے پر تمام رکن ممالک کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ قبل ازیں صدر مملکت ممنون حسین جب شنگھائی تعاون تنظیم کے 16ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے پہنچے تو انہوں نے ایس سی او کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت سے مصافحہ کیا۔ تقریب میں روس کے صدر ولادیمیرپوٹن‘ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی‘ ازبکستان کے صدر اسلام کریموف‘ تاجکستان کے صدر امام علی رحمان‘ ترکمانستان کے صدر قربان علی بردی محمدوف‘ قزاقستان کے صدر نور سلطان نذر بائیوف اور کرغزستان کے صدر الماس بیگ اتم بائیوف بھی شریک تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…