اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف کوجھاڑ پلا دی‘ وفاقی وزیرمذہبی امور سردار یوسف نے اسمبلی اجلاس کے دوران نماز کا وقفہ کرانے کی کوشش کی جس پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار غصہ ہو گئے،سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ جس نے نماز پڑھنی ہے جاکر پڑھ آئے، وقفہ سے کورم پورا نہیں ہوگا اور بحث مکمل نہیں ہوگی۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ظہر کی اذان کے بعد سپیکر اسمبلی سردار ایاز صادق نے نماز کا وقفہ نہیں کیا تو وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردر یوسف اپنی نشست سے کھڑے ہو گئے اور نماز کیلئے وقفہ کرانے کی کوشش کی ۔سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اشاروں میں سردار یوسف کو سمجھانے کی کوشش کی۔ اس دوران وزیر خزانہ اسحاق ڈار سردار یوسف کی نشست کی طرف آئے اور غصہ سے ان کو کہا کہ آپ ایسا کیوں کررہے ہیں اگر وقفہ کیا تو کورم بعد میں پورا نہیں ہوگا جس نے نماز پڑھنی ہے وہ جاکر پڑھ آئے۔ آپ بھی جاکر نماز پڑھ آئیں۔ اسحاق ڈار کے اس جواب پر وزیر مذہبی امور مطمئن نظر نہیں آئے ۔
قومی اسمبلی اجلاس‘ وزیر مذہبی امور نے وقفہ نماز کا کہا تو اسحاق ڈار نے کیا جواب دیا؟ جان کر آگ بگولہ ہو جائیں گے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































