بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

عمران خان نے دہشتگرد پیدا کرنے والوں کو30کروڑ انعام دیا،وفاقی وزیر کے دعوے نے تہلکہ مچا دیا‎

datetime 23  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن نیوز ایجنسی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ امجد صابری دنیا بھر میں امن کے سفیر تھے قاتل اپنے انجام سے نہیں بچ سکتے۔ مخالفین آئندہ انتخابات میں شکست سے خوف زدہ ہیں اس لئے احتجاجی سیاست پر چلنا چاہتے ہیں ۔ وزیراعظم کی جلد وطن واپسی پر شاندار استقبال کیا جائے گا۔ عمران خان نے دہشتگرد پیدا کرنے والوں کو30کروڑ کا انعام دیا۔ جمعرات کے روز پمز اسپتال اسلام آباد میں تھیلیسیمیا سینٹر کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ پمز ہسپتال کے ڈاکٹر اور دیگر عملہ تھیلیسیمیا سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا مریضوں کا علاج کرنے کا فرض احسن انداز میں ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے صوبوں سے بھی متعدد مریضوں کی بڑی تعداد پمز ہسپتال علاج کے لئے آئی ۔ پمز ہسپتال اپنی گنجائش سے زیادہ بوجھ اٹھا رہا ہے۔
میڈیا عوام کو بیماریوں سے بچاؤ کے لئے آگاہی فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ امجد صابری کے قتل پر شدید دکھ اور افسوس ہوا۔ امجد صابری پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں امن کے سفیر تھے،امجد صابری سچے عاشق رسول ؐ تھے ان کو شہید کرنے والے اللہ اور رسول ؐ کے دشمن تھے۔ امجد صابری کو قتل کرنے والے شر پسندوں کو حساب دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حالات بہت بہتر ہو چکے ہیں کراچی کی عوام اس کے شاہد ہیں۔ ضرب عضب کے بعد دہشتگرد گنتی کے باقی رہ گئے ہیں۔ اب وہ ملک میں ٹارگٹڈ حملے کر کے نامور شخصیات کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ انشاء اللہ جلد ہی دہشتگردوں کا ملک سے صفایا کر دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے فلیٹ کے متعلق سوالات کے جواب نہیں دیئے۔ جبکہ عمران خان کی جانب سے نواز شریف کے بیٹوں سے متعلق سوالات ٹی او آر میں شامل کر لئے گئے ہیں۔ نواز شریف کے نام کوئی آف شور کمپنی نہیں لہذا ان کا نام ٹی او آرز میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر الزامات کی بارش کرنے والوں نے خود 2002ء میں کالے دھن کو سفید دھن میں تبدیل کیا اور احتساب علمبرداروں کی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ احتجاجی سیاست کی دھمکیاں دینے والے آئندہ2018ء کے انتخابات میں ہونے والی شکست سے خوف زدہ ہیں ۔ پہلے بھی عمران خان نے دھرنا دیا کوئی شہر نا گلی بند ہوئی آئندہ بھی عوام احتجاج کرنے والوں کے ہاتھوں میں نہیں آئیں گے کیونکہ لوگ جانتے ہیں کہ 2013ء کے انتخابات میں انہوں نے شیر کو ووٹ دیا تھا۔ لہذا مخالفین ایک سال صبر کریں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ڈاکٹر کی ہدایت پر جلد پاکستان واپس آئیں گے۔ وزیراعظم بیماری کے باعث بھی اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں۔ کارکنان وزیراعظم کی واپسی پر استقبال کرنا چاہتے ہیں۔ اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینئر قائدین سے مشاورت کروں گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے دہشتگرد پیدا کرنے والے دارالعلوم حقانیاں کو 30کروڑ روپے کا انعام دیا ۔ عوام میں شدید تشویش کی لہر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…