اسلام آباد (این این آئی) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میں یہ بات دعوے سے کہہ سکتا ہوں کہ ملک میں مارشل لا لگے گا نہ ہی یہ حکومت بچے گی ٗکرپشن کیخلاف بلاول اور میں ایک کنٹینر پر اکٹھے ہو سکتے ہیں۔کرپشن کیخلاف کسی کے ساتھ بھی کھڑا ہو سکتا ہوں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو سب سے زیادہ خطرہ نواز شریف سے ہے ٗکسی کو کوئی شک ہے تو نواز شریف کے ساتھ ساتھ میرا احتساب بھی کر لیا جائے۔لندن فلیٹس خریدنے کیلئے نواز فیملی نے باہر پیسے بھیجے۔ ان کی آمدنی جائز نہیں تھی۔فلیٹ خریداری کی دستاویزات اسمبلی میں جمع کروا دی ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوا ز شریف کے بچوں کے متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں ٗنواز شریف کی سالانہ آمدنی سے لندن میں ایک فلیٹ بھی کرائے پر نہیں مل سکتا۔ نواز شریف کا نام اس لئے آئے گا کیونکہ انہوں نے ہی اپنے بچوں کو پیسے دیئے۔کوئی بتائے کہ بچوں کے پاس کہاں سے پیسہ آیا ٗ ٹی او آرز پر اتفاق رائے کی کوشش کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نیب 15سال سے کام کر رہی ہے لیکن کرپشن بڑھتی جا رہی ہے۔روزانہ ایک ارب روپے کی نیب میں کرپشن ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ کون سی جمہوریت ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی غیر موجودگی میں مریم نواز وزیراعظم ہاؤس اور شہباز شریف کی غیر موجودگی میں حمزہ شہباز وزیراعلیٰ ہاوس سنبھالتا ہے۔ساری اپوزیشن اسمبلی میں اکٹھی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ 77کے الیکشن میں صرف10حلقوں میں دھاندلی کی شکایات تھیں اور ساری قوم سڑکوں پر نکل آئی تھی۔2013کے الیکشن میں تو اس سے کہیں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی۔22جماعتوں نے کہا کہ دھاندلی ہوئی۔
ملک میں مارشل لا نہیں مگرحکومت اب نہیں بچے گی،عمران خان نے بڑا دعویٰ کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































