بدھ‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2025 

امجد صابری کا قتل،اصل محرکات کیا تھے؟بڑی سازش، آصف علی زرداری نے بڑا مطالبہ کردیا

datetime 22  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے معروف قوال امجد صابری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس جرم کے تمام ذمہ داروں بشمول قاتلوں کو گرفتار کیا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔ امجد صابری کو بدھ کے روز کراچی میں ٹارگٹ کرکے شہید کر دیا گیا۔ آصف علی زرداری نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ صرف دو روز قبل سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے صاحبزادے کا اغوا اور آج امجد صابری کی ٹارگٹ کلنگ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ دہشتگرد اور ان کے حمایتی اور پشت پناہی کرنے والے ابھی تک متحرک ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے کہا ہے کہ وہ دہشتگردی کی کارروائیوں میں تیزی کی وجوہات جاننے کی پوری کوشش کرے اور کیا یہ عسکریت پسندوں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کی جانب سے کسی بڑی سازش کا حصہ تو نہیں ہے؟ آصف علی زرداری نے امجد صابری کی روح کے ایصال ثواب اور غمزدہ خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اور پھر سب کھڑے ہو گئے


خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…