پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے مون سون کی بارشوں کے دوران سیلاب کی پیش گوئی کر تے ہوئے کے پی کے صوبے کے آٹھ اضلاع کو حساس قرار دے دیا۔ صوبے کے تمام دریاؤں پر پیمائشی آلات نصب اورمتعلقہ اداروں میں کنٹرول روم قائم کر دئے گئے ۔ پرونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ممکنہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات میں کمی لانے کے لیے بھر پور حکمت علمی طے کر لی گئی ہے، جبکہ سیلاب سے متاثرہ حساس اضلاع میں الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس اضلاع میں پشارو، نوشہرہ، چارسدہ، ڈی آئی خان ،چترال، سوات، شانگلہ، دیر اپر، دیر لوئر شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے کے تمام دریاوں پر پیمائشی آلات نصب کرکے متعلقہ اداروں میں کنٹرول روم بھی قائم کر دئے گئے ہیں۔ محکمہ آپیاشی کے مطابق دریا سوات کے نچلے اضلاع میں سیلاب کا دورانیہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹے ،دریائے کابل، پشاور، نوشہر ہ اور چارسدہ میں سیلاب کا دورانیہ چھ سے آٹھ گھنٹے، جبکہ دریا سندھ ڈی آئی خان میں سیلاب کا دورانیہ چھتیس سیاڑتالیس گھنٹے ہوگا۔ ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کنٹرول روم کے زریعے صوبے کے تمام دریاوں کو نگرانی کی جارہی ہے۔ حکام کے مطابق رواں مون سون کی بارشیش جولائی سے شروع ہوگئی جوکہ ستمبر تک جاری رہیں گی۔
پشاور، 8 اضلاع میں سیلاب کا خطرہ ،پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
عمران خان بھٹو
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































