اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

پاکستان طالبان کیخلاف کارروائی نہیں کر رہا،امریکا کا الزام

datetime 22  جون‬‮  2016 |

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اورافغانستان کے لیے امریکا کے خصوصی مندوب رچرڈاولسن نے الزام عائدکیاہے کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کیخلاف کارروائیاں کرنیوالے عناصرسے نہیں نمٹ رہا ۔ پاکستان کامستقبل اس وقت تک شاندارنہیں ہوگاجب تک وہ طالبان کیخلاف کارروائی نہیں کریگا۔افغانستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق پاکستان کے اعتراضات درست نہیں ،بھارت فوجی معاونت اورتعمیری کردار ادا کررہا ہے۔واشنگٹن میں تھنک ٹینک سے خطاب کرتے ہوئیرچرڈاولسن نے آپریشن ضرب عضب کوسراہا مگر افغان طالبان اورحقانی نیٹ ورک کیخلاف کارروائی پرزوردیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک محفوظ نہیں ہوگاجب تک دہشت گردتنظیموں کیخلاف کارروائی نہیں کی جاتی۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان میں تشدد میں کمی آئی ہے اور اس کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے تاہم پاکستان کیلیے چیلنج اس کے ہمسایہ ممالک میں جانے والے دہشت گرد نیٹ ورک کیخلاف مضبوط اقدامات کیلیے ہچکچاہٹ رہی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ پاکستان امن عمل میں سنجیدہ ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلیے پاکستان اپنا اثرورسوخ استعمال کرے،انہوں نے کہاکہ پاکستان کو افغان طالبان اور حقانی نیٹ ورک کیخلاف مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کیے بغیر پاکستان محفوظ نہیں ہوسکے گا۔ پاکستان امن عمل میں سنجیدہ ہے جس کی حوصلہ افزائی کی جانی چاہیے۔ طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلیے پاکستان اپنا اثر رسوخ استعمال کرے ۔ دہشت گرد تنظیموں کیخلاف کارروائی کیے بغیر پاکستان محفوظ نہیں ہوسکے گا۔افغانستان میں بھارتی مداخلت سے متعلق پاکستان کے اعتراضات کواولسن نے مستردکرتے ہوئے کہا کہ بھارت فوجی معاونت اورتعمیری کردار ادا کررہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…