اسلام آباد(آئی این پی)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر اور دہشتگردی کے معاملے سمیت ہمارے 8نکات کو مانے ورنہ مذاکرات نہیں ہوں گے،پٹھانکوٹ واقعے میں کسی کے ملوث ہونے کا ثبوت ملا تو پاکستان خود کارروائی کرے گا،دہشتگردی کے خاتمے کے لئے بارڈر منیجمنٹ لازمی ہے ،طور خم کے علاوہ بھی بارڈر کو محفوظ بنائیں گے اور بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری رکھیں گے کیونکہ افغان بارڈر کھلا رہا تو قبائلی علاقے محفوظ نہیں رہیں گے ، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے کی طرح اب کسی دوسرے ملک کی جنگ کا حصہ نہیں بنیں گے ، افغان مہاجرین کی مرحلہ وار واپسی شروع ہونی چاہیے،7جون کو جی ایچ کیو میں آرمی چیف اور وزرا ء کا سیاسی اجلاس میری تجویز پر ہوا، اجلاس کی سربراہی آرمی چیف جنرل راحیل شریف نہیں کر رہے تھے ، ایف 16طیاروں کا متبادل ڈھونڈ رہے ہیں ، امریکہ سے ایف 16طیارے خریدنے کا معاملہ ختم ہو چکا ہے ، ایران سے تلخی بڑھنے کا تاثر غلط ہے ،موجودہ حکومتی پالیسی کے نتائج دیرپا ہوں گے ۔ وہ پیر کو نجی ٹی وی کو انٹرویو دے رہے تھے ۔ انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کسی کی جنگ میں شامل نہیں ہوں گے اور بغیر دستاویز کے کسی کو ملک میں آنے نہیں دیا جائے گا۔ اگر کسی نے پاکستان پر حملہ کیا تو بھر پور جوب دیا جائے ۔ افغان مہاجرین کی مرحلہ وار واپسی شروع ہونی چاہیے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات کے بعد طورخم سرحد کھول دی گئی ہے اور امید ہے اب دوبارہ حالات کشیدہ نہیں ہوں گے ۔ بھارت کے ساتھ تعلقات کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ہمارے حالات اگر بہت اچھے نہیں ہیں تو بہت برے بھی نہیں ہیں ۔ آپریشن سے پہلے نریندر مودی نے وزیراعظم کی بیمار پرسی کی ۔ مذاکرات کے لئے بھارت ہمارے 8نکات کو مانے ورنہ مذاکرات نہیں ہوں گے ۔ مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ دہشتگردی کے ساتھ کشمیر کا مسئلہ بھی ہمارے 8نکات میں شامل ہے ۔ دنیا بھی جانتی ہے کہ پاکستان مذاکرات کرناچاہتا ہے ۔ پٹھانکوٹ واقعے میں کسی کے ملوث ہونے کا ثبوت ملا تو پاکستان خود کارروائی کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم غیر ملکی دورے کریں تو کہتے ہیں کہ کتنے ایکٹو ہیں اور اگر ہمارے وزیراعظم دورے کریں تو تنقید شروع کر دی جاتی ہے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ہماری موجودہ حکومتی پالیسی کے نتائج دیرپا ہوں گے ۔ جی ایچ کیو میں حکومتی وزراء کی میٹنگ سے متعلق سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ جی ایچ کیو کی میٹنگ میں نے کروائی تھی ۔ افواج پاکستان کو کچھ پریزنٹیشن دینی تھیں اس لئے وہاں گئے ۔ میٹنگ میں شریک باقی وزراء کو میں نے اطلاع دی تھی ۔انہوں نے کہا کہ اجلاس کی صدارت آرمی چیف جنرل راحیل شریف یا کوئی اور نہیں کر رہا تھا بلکہ ہم سب آمنے سامنے بیٹھے تھے اور ضروری امور پر بات چیت کر رہے تھے ۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ ضرب عضب کے تحت ہم نے بلا تفریق آپریشن کیا اس لئے اب افغانستان ہم پر طالبان کی میزبانی کا الزام نہیں لگا سکتا۔مشیر خارجہ نے کہا کہ اب ہم ایف 16طیاروں کا متبادل ڈھونڈ رہے ہیں اور امریکہ سے ایف 16طیارے خریدنے کا معاملہ ختم ہو چکا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب افغان مہاجرین کی مرحلہ وار واپسی شروع ہونی چاہیے ۔ طور خم کے علاوہ بھی بارڈر کو محفوظ بنائیں گے اور بارڈر پر باڑ لگانے کا کام جاری رکھیں گے کیونکہ افغان بارڈر کھلا رہا تو قبائلی علاقے محفوظ نہیں رہیں گے ۔ ایران سے تعلقات سے متعلق سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ ایران سے تلخی بڑھنے کا تاثر غلط ہے ۔ پابندی کے باعث ایران و پاک تعلقات پر اثر پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گوادر سے نوابشاہ تک ایل این جی لائن بنائی جا رہی ہے اگر پابندی ہٹ جائے گی تو یہی لائن بڑھا کر ایران سے ملا دی جائے گی ۔
پاکستان کا’’دوسرے ملک‘‘ کی جنگ کاحصہ نہ بننے کا اعلان،افغانستان کو آخری انتباہ کردیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل



















































