اسلام آباد (آئی این پی) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو تبدیل کروانے کے لئے پیپلزپارٹی کے اہم رہنما سرگرم ہوگئے ،پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خورشید شاہ کی جگہ فریال تالپور کو اپوزیشن لیڈر نامزد کرنے کی سفارش کردی ۔اتوار کو ذرائع کے مطابق گزشتہ روز یہاں ایک افطار پارٹی کی تقریب یں موجود پیپلز پارٹی کے ایک سابق مرکزی وزیر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ پارٹی کے بعض اہم رہنماؤں کی جانب سے پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کو یہ تجویز پیش کی گئی ہے
کہ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کو تبدیل کر کے فریال تالپور کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا جائے ۔ اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کی حکومت سے دوستی کی باتیں پیپلز پارٹی کے ڈرائنگ رومز میں کی جاتی تھیں مگر کسی رہنما کی جانب سے کسی تقریب میں خورشید شاہ کے حوالے سے بات نہیں کی جاتی تھی مگر اب پیپلز پارٹی والوں نے افطار پارٹی میں اپوزیشن لیڈر کی تبدیلی کے حوالے سے خود گفتگو کرنا شروع کر دی ہے ۔
پیپلز پارٹی کا نیا اپوزیشن لیڈر کس شخص کو بنایا جائے؟ پی پی پی رہنما نے بلاول بھٹو سے سفارش کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
عمران خان بھٹو
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































