بدھ‬‮ ، 25 جون‬‮ 2025 

’’ہم نے افغانستان کو بتا دیا تھا لیکن ۔۔‘‘پاک فوج کاسخت پیغام آ گیا

datetime 15  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم نے آپریشن ضرب عضب میں بڑی کامیابیاں سمیٹیں، جب آپریشن شروع ہو گیا تو بہت سے دہشت گرد خیبر ایجنسی کی طرف بھاگ گئے، میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ ’’ضرب عضب‘‘ آپریشن شروع کرنے سے پہلے ہم نے اپنے برادر ملک افغانستان کو انتہائی اعلیٰ سطح پر ہر طرح فوجی ، سیاسی، سفارتی و حکومتی سطح پر آ گا ہ کر دیا تھا کہ ہم آپریشن کر نے لگے ہیں اور یہ بلاتفریق آپریشن ہوگا، یہاں سے دہشت گرد اٹھیں گے اور ان کے بارڈر کراس کرکے افغانستان میں آنے کے بڑے چانسز ہیں ، ہم نے افغانستان کو کہا کہ جب کوئی دہشتگرد آپ کی طرف آئے تو آپ انہیں ماریں یا پھر پکڑ کر ہمارے حوالے کر دیں لیکن ہماری قربانیوں اور محنت کو کسی نے صحیح معنوں میں نہیں لیا، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان نے جو مالی و جانی قربانیاں دی ہیں ان کا اندازہ کرنا مشکل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ طورخم بارڈر پر افغان فورسز نے فائرنگ میں پہل کی جب کہ سرحد پر گیٹ لگانے کا فیصلہ حکومت اور فوج نے مل کر کیا تھا۔ آپریشن ضرب عضب کے 2 سال مکمل ہونے پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے بتایا کہ طورخم بارڈر پر افغانستان کی جانب سے فائرنگ میں پہل کی گئی جس کا بھرپور انداز سے جواب دیا گیا کیوں کہ بارڈر پر موجود جوان کسی آرڈر کا انتظار نہیں کرتا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں میجر علی جواد شہید اور 19 جوان زخمی ہوئے تاہم ہرطرح کی سرحدی کشیدگی کا خاتمہ سیز فائرسے ہوتا ہے اور امید ہے کہ طورخم بارڈر کی کشیدگی بھی جلد ختم ہوجائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ طورخم بارڈر پرگیٹ لگانے کا فیصلہ حکومت اور فوج نے مل کرکیاتھا یہ کوئی نیا گیٹ نہیں بلکہ 2004 میں بھی یہاں گیٹ موجود تھا، طورخم پر لوگ بے ہنگم طریقے سے بارڈر کراس کرتے ہیں، بارڈر مینجمنٹ میکنزم دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے، طورخم پر چیکنگ کا نظام بہتربنانے کے لیے باڑ لگائی گئی اور دستاویزات کی چینکنگ اور تصدیق کئے بغیرافغان بارڈر سے کسی شخص کو آنے جانے نہیں دیا جائے گا اور افغان چیک پوسٹ پر سخت نگرانی کی جائے گی۔
پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 35 سال سے زائد عرصے سے لاکھوں افغان مہاجرین کی مہمان نوازی کر رہا ہے اور ان کی دوسری نسل یہاں بڑی ہوکر کاروبار کررہی ہے، پاکستان سرحد کے اس پار حملے کے لئے کسی کو اپنی زمین استعمال کرنے نہیں دے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے دوران قبائلی علاقوں سے بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان انٹیلی جنس ایجنسیوں کے نیٹ ورک کو ختم کیا جب کہ جنگ عظیم کے بعد کسی ملک کا حاضر سروس افسر دوسرے ملک میں جاسوسی کرتا پکڑا گیا تاہم کسی انٹیلی جنس ایجنسی کو ملک میں کام کرنے نہیں دیں گے۔ انگوراڈا چیک پوسٹ افغانستان کو دینے کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان کی زمین کا ایک انچ حصہ بھی کسی کو نہیں دیا گیا،انگور اڈا کے علاقے میں نئی سڑک بننے کی وجہ سے ٹریفک کا دباؤ تھا اورانگوراڈا پر ہمارا گیٹ افغانستان کے علاقے میں بنا ہوا تھا اس لئے حکومت کی اجازت کے بعد افغانستان کو انگور اڈا چیک پوسٹ دی گئی اور حکام کو اس حوالے سے آن بورڈ لیا گیا تھا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری ایسا منصوبہ ہے جو ملک میں خوشحالی لائے گا جس کی حفاظت کی ذمہ داری پاک فوج کی ہے اور اس منصوبے کی تکمیل کا عزم پاک فوج کرچکی ہے جب کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف سی پیک کو سیکیورٹی فراہم کرنے کا پہلے ہی بتا چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کی آپریشن میں اب تک 500 فوجی افسران و جوان شہید ہوئے جب کہ 3500 دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 15 جون 2014 سے پہلے پورے ملک میں دہشت گردی پھیلی ہوئی تھی اور ہر دوسرے دن دھماکے، ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہورہی تھیں، شمالی وزیرستان دہشت گردوں کا گڑھ بن چکا تھا جہاں دہشت گردوں کی بھرتیاں ہورہی تھیں، جتنے دہشت گردی کے واقعات تھے انہیں وہیں سے کنٹرول کیا جارہا تھا، 15 جون 2014 کو دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے اورانھیں پاکستان سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن شروع کرنے سے قبل افغانستان کی اعلی قیادت کو بھی اعتماد میں لیا گیا اورانھیں بتایا گیا کہ آپریشن بلا تفریق ہوگا اور دہشتگردوں کے بھاگ کر افغانستان جانے کا بھی امکان ہے، پڑوسی ملک سے کہا گیا کہ دہشت گردوں کو پکڑیں، ماریں یا ہمارے حوالے کریں لیکن لیکن بدقسمتی سے ایسا کچھ نہیں ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…