جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پاک ‘افغان کشیدگی، امریکہ بھی میدان میں کود پڑا‘ اہم قدم اٹھا لیا

datetime 15  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکہ نے پاکستان اور افغانستان کے سرحدی مقام طورخم پر کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک سے رابطے میں ہے اور وہ نہیں چاہتا کہ صورت حال خراب ہو۔یہ بات امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے بدھ کو میڈیا بریفنگ کے دوران کہی۔خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کے باعث دونوں جانب تجارت اور لوگوں کی آمدورفت معطل ہے۔ پاکستان کی جانب سے مکمل سفری دستاویزات کے بغیر سرحد پار کرنے کی اجازت نہ دیے جانے اور اپنی حدود میں طورخم باڈر پر گیٹ کی تعمیر کی کوشش کے باعث دونوں ممالک کی افواج میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ہلاکتیں ہوئیں۔بریفنگ کے دوران پاکستان اور افغانستان کے لیے امریکہ کے نمائندے خصوصی رچرڈ اولسن نے پاکستان کے دورے کے موقع پر پاکستانی حکام سے طور خم باڈر کے معاملے کو اٹھایا تھا۔ اس کے جواب میں جان کربی کا کہنا تھا کہ وہ ان ملاقاتوں کی تفصیلات سے تو آگاہ نہیں تاہم امریکی حکام نے افغانستان اور پاکستانی قیادت سے خطے سے متعلق مختلف امور پر بات کی تھی۔انھوں نے کہا کہ امریکہ اس صورت حال کا قریبی مشاہدہ کر رہا ہے اور دنوں ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے اور اس مسئلے کو پر امن انداز میں حل کرنے پر زور دیتا ہے۔ہم یقیناً جھڑپیں نہیں چاہتے، ہم تشدد نہیں دیکھنا چاہتے، ہم صورت حال کو مزید خراب ہوتے نہیں دیکھنا چاہتے اور میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ رچرڈ اولسن نے ان جذبات کو پہنچایا ہے۔‘بریفنگ کے دوران کراچی میں مبینہ طور پر فوج اور رینجرز کی تحویل میں سیاسی جماعت ایم کیو ایم کے چند دیگر اراکین کی ماورائے عدالت قتل کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ان سے پوچھا گیا کہ کیا لیِ ترمیم (انسانی حقوق کا قانون) امریکہ کو ایسی فوج جو ماورائے عدالت قتل میں ملوث ہو کو امداد فراہم کرنے سے روکتی نہیں ہے؟امریکی دفترِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو دورانِ حراست ہونے والی ان ہلاکتوں کی رپورٹس پر تشویش ہے تاہم انھوں نے انسانی حقوق کے قانون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پاکستانی فوج کے کسی بھی یونٹ کو امداد فراہم نہیں کر رہا جو کہ اس قسم کے اقدامات میں ملوث ہوادھر لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر افغان فورسز نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستانی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لنڈی کوتل میں پاک افغان سرحد پر رات گئے افغان فورسز نے ایک بار پھر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کا پاکستانی فورسز نے بھرپورجواب دیا۔واضح رہے کہ لنڈی کوتل پر واقع پاک افغان سرحد پر گزشتہ 3 روز سے حالات کشیدہ ہیں جب کہ سرحد پر افغان فورسز کی فائرنگ سے سیکیورٹی فورسز کے 10 اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہیں۔ اس کے علاوہ افغان فورسز کی فائرنگ سے پاک فوج کے میجر علی جواد شہید بھی ہوئے جن کی نماز جنازہ پشاور میں ادا کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…