جمعرات‬‮ ، 26 جون‬‮ 2025 

فلوریڈامیں ہم جنس پرستوں کے کلب میں فائرنگ ،کب کیا ہوا؟تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 13  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورلینڈو (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو میں ایک حملہ آور نے ہم جنس پرستوں کے ایک کلب میں فائرنگ کر کے کم از کم 50 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ واقعہ پورے تین گھنٹے تک جاری رہا۔پولیس کے سربراہ جان مینا نے کہا کہ حملہ مقامی وقت کے مطابق رات دو بجے شروع ہوا۔پلس اورلینڈو کے سب سے بڑے نائٹ کلبوں میں سے ایک ہے۔ اس میں اس رات لاطینوز کے موضوع پر مبنی ایک تقریب منعقد ہو رہی تھی کہ اسی دوران حملہ آور نے فائرنگ شروع کر دی۔اس کے تھوڑی ہی دیر بعد کلب کے فیس بک پیج پر میسج آیا کہ ہر کوئی پلس سے نکل جائے اور دوڑتا رہے۔پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور کے جسم سے ایک بم نما چیز بھی بندھی ہوئی تھی۔ اس نے کلب میں کام کرنے والے پولیس اہلکار کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کیا، لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ ایسا کلب کے اندر ہوا یا باہر۔حملہ آور نے کلب میں لوگوں کو یرغمال بنا لیا جس کے بعد پانج بجے پولیس نے عمارت پر دھاوا بول دیا۔اسی دوران ایک دھماکہ بھی ہوا، جس کے بارے میں پولیس کا کہنا ہے کہ اس کا مقصد حملہ آور کی توجہ بٹانا تھا۔پولیس نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا لیکن اس سے پہلے 50 سے زائد لوگ مارے جا چکے تھے۔ یہ امریکہ کی تاریخ کی بدترین فائرنگ کا واقعہ ہے۔مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیوں کہ کم از کم 53 زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔حکام نے باضابطہ طور پر حملہ آور کی شناخت ظاہر نہیں کی لیکن بعض پولیس افسروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر امریکی میڈیا کو بتایا کہ اس کی عمر 29 سال تھی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو معلوم ہوا ہے کہ اس کا نام عمر متین ہے۔ وہ فورٹ پیئرس کا رہنے والا تھا جو اورلینڈو کے جنوب میں دو گھنٹے کی مسافت پر واقع ہے۔ایف بی آئی کے ایک ترجمان نے کہا کہ بظاہر حملہ آور شدت پسند اسلامی رجحان رکھتا تھا، لیکن یہ واضح نہیں کہ آیا یہ مقامی یا بین الاقوامی دہشت گردی کا واقعہ ہے۔پولیس نے بتایا کہ اس کے پاس ایک رائفل، ایک پستول اور کسی قسم کا مشکوک بم نما آلہ تھا۔کلب میں حملے کے وقت 320 افراد موجود تھے۔ ان میں سے بعض نے اپنے تاثرات بیان کیے ہیں۔ کرسٹوفر ہینسن نے بتایا کہ ہر طرف لوگ بھاگتے اور چیختے نظر آ رہے تھے، پارکنگ لاٹ میں لاشیں پڑی تھی جن پر نشان لگائے جا رہے تھے۔ ایسا لگتا تھا جیسے یہ کوئی ڈرانی فلم ہے۔جان ایلمو نے کہا کہ ایک آدمی اسلحہ تھامے کمرے میں داخل ہوا۔ میں نے 20، 40، 50 فائر سنے۔ موسیقی رک گئی۔وائٹ ہاس کے ایک ترجمان نے کہا کہ صدر کو اس واقعے کے بارے میں بریفنگ دے دی گئی ہے۔صدر نے ایف بی آئی سے کہا ہے کہ انھیں باقاعدگی سے تازہ تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا رہے۔رپبلکن پارٹی کی جانب سے متوقع صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کی کہ اورلینڈو میں شوٹنگ کا برا واقعہ۔ پولیس ممکنہ دہشت گردی پر تفتیش کر رہی ہے۔ بہت سے لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ٹیسٹنگ گرائونڈ


چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…