جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

آرمی چیف نے حکومت کو بڑی رسوائی سے بچا لیا‘ ایسا کام کر ڈالا‘ جان کر آپ بھی داد دیں گے‎

datetime 9  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ نگار و اینکر پرسن نے کہا کہ ’’آج کا سب سے بڑا واقعہ آرمی چیف کا وفاقی وزراء کی جی ایچ کیو میں میٹنگ کال کرنا ہے‘‘۔ کامران شاہد نے کہا کہ پاکستان کے دو وفاقی وزراء، دو مشیر خارجہ اور سیکرٹری خارجہ آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے سامنے بیٹھے ہوئے تھے جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ پاکستان کے سیکورٹی معاملات اور خارجہ پالیسی کو کون چلا رہا ہے۔کامران شاہد نے کہا کہ ویسے تو آئینی طور پر وفاقی وزیر دفاع و خارجہ ان معاملات کو چلاتے ہیں لیکن یہاں آرمی معالات کو چلاتی نظر آ رہی ہے۔ کامران شاہد نے کہا کہ جی ایچ کیو میٹنگ کی جاری فوٹیج پر تبصرہ کرتے ہوئے غیر ملکی جریدے کا کہنا تھا کہ ’’دو وفاقی وزراء‘ دو مشیر خارجہ‘ ایک سیکرٹری خارجہ آرمی ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف ‘ ڈی جی آئی ایس آئی اور دیگر افسران کے سامنے بیٹھے ہیں۔ آرمی چیف راحیل شریف نے میٹنگ میں صدارتی کرسی پر نہ بیٹھ کر حکومت کو رسوائی سے بچا لیا، فوٹیج ہمیں بتاتی ہے کہ سیکورٹی اور خارجہ معاملات آرمی چلا رہی ہے جبکہ دوسرے لوگ آرمی کی باتوں کو سن رہے ہیں صرف اور اس پر عمل کی کوشش کر رہے ہیں، غیر ملکی جریدے کا کہنا تھا کہ جی ایچ کیو میٹنگ تصاویر واضح کرتی ہیں کہ پاکستان میں حکومت کہاں کھڑی ہے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…