جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بڑے بڑے کام کردکھائے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 8  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے بڑے بڑے کام کردکھائے،حیرت انگیز انکشافات،وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کہ طارق فاطمی نے کینیڈا اور قطر کے پاکستانی سفارتخانوں میں دہری شہریت رکھنے والوں کو بھرتی کرایا، مراکش کے پاکستانی سفات خانے میں بھی بغیر سمری تعیناتیاں کیں،اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کی تقرری کے خلاف درخواست پر وکیل کو قانونی نکات پر عدالت کی معاونت کرنے کیلئے مہلت دیدی ہے ۔ جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ وہ قانون بتائیں جس کے تحت طارق فاطمی کو کام سے روکا جائے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ نے راجا ظہور الحسن ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ طارق فاطمی آئینی عہدہ نہیں رکھتے ، نہ ہی پارلے منٹ سمیت کسی کو جوابدہ ہیں۔درخواست گزار کے وکیل کے مطابق خطے کے ممالک بھارت ، ایران اور افغانستان کے ساتھ تعلقات کو طارق فاطمی معاون کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کہ طارق فاطمی نے کینیڈا اور قطر کے پاکستانی سفارتخانوں میں دہری شہریت رکھنے والوں کو بھرتی کرایا، مراکش کے پاکستانی سفات خانے میں بھی بغیر سمری تعیناتیاں کیں ۔عدالت نے وکیل کو قانونی نکات پر بحث کرنے اور کیس کی تیاری کے لیے مہلت دیتے ہوئے سماعت 13 جون تک ملتوی کر دی ۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…