کوئٹہ(آئی این پی )کوئٹہ میں یونیورسٹی لا کالج کے پرنسپل امان اللہ اچکزئی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے، امان اللہ اچکزئی گھر سے کالج جارہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی، پرنسپل امان اللہ اچکزئی کو آٹھ گولیاں لگیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ، واقعہ کے خلاف وکلا نے عدالتوں کا بائیکاٹ کردیا،وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری اور گورنر محمد خان اچکزئی نے فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی۔ بدھ کی صبح یونیورسٹی لا کالج کے پرنسپل امان اللہ خان اچکزئی کو نامعلوم مسلح افراد نے بروری علاقے کلی ترخا میں نشانہ بنایا جس سے وہ جاںبحق ہوگئے۔ امان اللہ اچکزئی گھر سے کالج جارہے تھے جب ان پر فائرنگ کی گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق مقتول پرنسپل امان اللہ اچکزئی کو آٹھ گولیاں لگیں ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ۔ دوسری جانب واقعے کے خلاف وکلا کی جانب سے عدالتوں کا بائیکاٹ بھی کردیا گیا ۔وزیراعلیٰ بلوچستان ثنا اللہ زہری اور گورنر محمد خان اچکزئی نے فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس کی رپورٹ طلب کر لی ۔
کوئٹہ ، یونیورسٹی لا کالج کے پرنسپل امان اللہ اچکزئی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































