کوئٹہ (آئی این پی ) بلوچستان پبلک سروس کمیشن میں تعیناتیوں میں بے قاعدگیوں سے متعلق کیس میں سابق چیئرمین کمیشن اشرف مگسی اور دو سابق ڈائریکٹرز پر فرد جرم عائد کردی گئی تاہم تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ سابق چیئرمین بلوچستان پبلک سروس کمیشن اشرف مگسی اور کمیشن کے دو سابق ڈپٹی ڈائریکٹر وحیدالرحمٰن اور نیازکاکڑ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔ اشرف مگسی پرکمیشن میں بھرتیوں میں بے قاعدگیوں جبکہ دونوں سابق ڈپٹی ڈائریکٹرز پر سابق چیئرمین کی معاونت کاالزام ہے۔ عدالت میں اشرف مگسی اوردیگر دو ملزمان پر فرد جرم عائد کی گئی ،تاہم تینوں ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا، بعد میں کیس کی سماعت 21جون تک ملتوی کردی گئی۔
کرپشن کیس میں اشرف مگسی اور2 سابق ڈائریکٹرز پر فرد جرم عائد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































