اسلام آباد(این این آئی)صدرمملکت ممنون حسین نے کہاہے کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے، مقصدبدنی اور روحانی عبادات کے ذریعے انسانوں میں تقویٰ پیدا کرنا ہے، اجتماعی زندگی میں دونوں مقاصد اپنے پیش نظر رکھنے ہیں تاکہ وطن عزیز کو خوشیوں اور امن و آسودگی کا گہورارہ بنایا جاسکے ، ذاتی زندگی میں اپنی تربیت اور تزکیے کے ذریعے خود کو اللہ تعالیٰ کا عبادت گزار بنانا ہے تاکہ حقوق اللہ کی ادائیگی ممکن بنائی جاسکے اور اپنی اجتماعی تربیت اس لیے کرنی ہے، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے اور مختلف وجوہات کے سبب مسائل سے دوچار مسلمانوں کے حق میں دعا کریں، اللہ تعالیٰ ہم سب میں نظم و ضبط ، اتحاد و یگانگت اور محبت و اُخوت پیدا فرمائے۔رمضان المبارک کے آغازپرقوم کے نام پیغام میں صدر نے کہاکہ اللہ رب العزت نے ہمیں ایک بار پھر رمضان المبارک کی برکتوں سے فیض یاب ہونے کا موقع عطا فرمایا ہے جس پر ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لاتے ہیں اور اس بابرکت مہینہ کے آغاز پر پوری ملت اسلامیہ اور پاکستانی قوم کو مبارک باد پیش کرتے ہیں۔سرورِ کائنات حضرت محمد ﷺکے ارشاد کے مطابق رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے جس کا مقصدبدنی اور روحانی عبادات کے ذریعے انسانوں میں تقویٰ پیدا کرنا ہے تاکہ وہ مغفرت اور شفاعت کے حق دار بن جائیں۔ تقویٰ کا مطلب اللہ کی فرمانبرداری اختیار کرتے ہوئے اپنا سفر حیات طے کرنا ہے ۔ رمضان المبارک کا مہینہ ہمیں اسی محتاط طرزِ زندگی کی تربیت کا موقع فراہم کرتا ہے۔رمضان المبارک میں کی جانے والی عبادات ذاتی زندگی میں بھی انسان کا تزکیہ کرتی ہیں اور اجتماعی زندگی میں بھی۔ ہمیں یہ دونوں مقاصد اپنے پیش نظر رکھنے ہیں تاکہ وطن عزیز کو خوشیوں اور امن و آسودگی کا گہورارہ بنایا جاسکے ۔ ذاتی زندگی میں ہمیں اپنی تربیت اور تزکیے کے ذریعے خود کو اللہ تعالیٰ کا عبادت گزار بنانا ہے تاکہ حقوق اللہ کی ادائیگی ممکن بنائی جاسکے اور اپنی اجتماعی تربیت اس لیے کرنی ہے تاکہ حقوق العباد کی ادائیگی ممکن بنائی جاسکے جن کی ادائیگی کے بغیر بخشش ممکن ہی نہیں۔ انسان پر عائد ان دونوں حقوق کی ادائیگی سے ہی معاشرہ جنت نظیر بن سکتا ہے اور اس طرح کے مسائل سے نمٹنا ممکن ہو جاتا ہے جن سے ان دنوں قوم دوچار ہے۔میری خواہش ہے کہ اہل وطن انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے اور مختلف وجوہات کے سبب مسائل سے دوچار مسلمانوں کے حق میں دعا کریں ۔ اللہ تعالیٰ رمضان و عبادت کے ان قیمتی لیل و نہار کے طفیل ضرور ہماری دعائیں قبول فرمائے گا۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہم سب میں نظم و ضبط ، اتحاد و یگانگت اور محبت و اُخوت پیدا فرمائے اور رمضان المبارک کے فیوض و برکات سے ہم سب کو مستفید فرمائے ،آمین۔میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں خلوص نیت کے ساتھ اپنے وطن کی خدمت کا جذبہ عطا فرمائے تاکہ ہم اپنے جلیل القدر بزرگوں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنا دیں، آمین۔
رمضان المبارک کا مقصدبدنی اور روحانی عبادات کے ذریعے انسانوں میں تقویٰ پیدا کرنا ہے،صدرممنون حسین
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
عمران خان بھٹو
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا



















































