جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

چوہدری نثار علی خان نے ریکروٹس کو وفاق کی حفاظت کا کام سونپ دیا

datetime 6  جون‬‮  2016 |

اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ کلبھوشن یادیو غلطی سے نہیں بلکہ دشمن کے طور پر پاکستان میں داخل ہوا، اسلئے حکومت نے کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،چین پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے، پاکستان اور چین کی ترقی ایک دوسرے سے منسلک ہے، بعض ممالک اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف ہیں اور پاک چین دوستی کو پروان چڑھتے نہیں دیکھنا چاہتے، آرمی چیف سے ملاقات معمول کی تھی، سیف سٹی پراجیکٹ کے باوجود جرائم میں کمی نہ ہوئی تو اس کا کوئی فائدہ نہیں، موثر نگرانی اس منصوبے کی بنیادی روح ہے، منصوبے سے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی،منصوبہ پورے ملک کیلئے رول ماڈل ہو گا،منصوبے کی کامیابی پر اس کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے گا،منصوبے کی قلیل مدت میں تکمیل اور افتتاح پر چین کا شکر گزار ہوں،شناختی کارڈز کی از سر نو تصدیق کے عمل میں کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہو گی اور نہ کسی کو نادرا دفاتر میں لائنوں میں کھڑا کیا جائے گا۔وہ پیر کو سیف سٹی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سیف سٹی منصوبہ اپنی نوعیت کا پاکستان میں پہلا منصوبہ ہے، منصوبے پر 126ملین ڈالر کی لاگت آئی ہے، منصوبے پر جرائم پیشہ افراد یک موثر نگرانی کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے پہلے ہی اسلام آباد پولیس اسی نظام سے ہم آہنگ ہے، سیکیورٹی مسائل کے حل کیلئے اس منصوبے پر تعریف نہیں چاہتا، میری خواہش ہے کہ شہری اور میڈیا حکومت سے تعاون کریں۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے باوجود جرائم میں کمی نہ ہوئی تو اس کا کوئی فائدہ نہیں، موثر نگرانی اس منصوبے کی بنیادی روح ہے، منصوبے سے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کا بہترین اور قابل اعتماد دوست ہے، پاک چین اقتصادی راہداری حقیقت بن رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی ترقی ایک دوسرے سے منسلک ہے، بعض ممالک اقتصادی راہداری منصوبے کے خلاف ہیں جو پاک چین دوستی کو پروان چڑھتے نہیں دیکھنا چاہتے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ منصوبے پر 2009 میں دستخط ہوئے جس کی لاگت بہت زیادہ تھی، منصوبے کیلئے 68 ملین ڈالر جاری کئے گئے جس پر سود دیا جا رہا تھا، منصوبہ سودادا کرنے کے باوجود شروع نہیں کیا گیا تھا، مگر ہم نے اقتدار سنبھالنے کے بعد بات چیت سے مسئلے کو حل کیا، منصوبے کیلئے نئے قواعد و ضوابط طے کئے گئے، حکومت نے منصوبے کی لاگت نہ بڑھانے کو یقینی بنایا، منصوبے کی قلیل مدت میں تکمیل اور افتتاح پر چین کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کیمروں کی تنصیب سے پولیس کارکردگی میں اضافہ اور جرائم کم ہوئے، منصوبہ پورے ملک کیلئے رول ماڈل ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کی کامیابی پر اس کا دائرہ کار پورے ملک تک بڑھایا جائے گا، لاہور میں اسی نوعیت کا نظام موجود ہے جہاں 8ہزار کیمرے لگے ہیں۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ خواہش ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں ناکے ختم ہوں، گزشتہ ادوار میں اسلام آباد داخلی اور خارجی راستوں پر ناکے ہوتے تھے جو ہم نے ختم کر دیئے۔انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کا بنیادی مقصد یہی ہے کہ اسلام آباد سے ناکے ختم کر دیں، منصوبے کے پہلے 6ماہ اس کی مانیٹرنگ کریں گے، جس کے بعد ناکے کم کر دیئے جائیں گے، کیمرے ناکے ختم نہ کر سکے تو ان کی تعداد کم سے کم کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹی پراجیکٹ میں 95فیصد کیمرے کام کر رہے ہیں جبکہ صرف 5فیصد ایسے ہیں جو بجلی و دیگر مسائل کی وجہ سے آن نہیں وہ بھی آئندہ ایک ماہ میں مکمل ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کلبھوشن یادیو عام شہری نہیں بلکہ پاکستان دشمن کے طور پر پاکستان میں داخل ہوا، اس لئے حکومت نے فی الحال کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیت ٹھیک ہو تو اللہ راستے کھولتا جاتا ہے کہ نادرا شناختی کارڈز کی تصدیق کے حوالے سے کافی مثبت رد عمل ملا ہے، ہزاروں کی تعداد سے پولیس اور رینجرز اعلیٰ حکام کی چوکیدار پر لگے تھے، پولیس کے لوگ سابق پولیس افسران کے کوک بنے ہوئے تھے مگر ہم نے سب کو واپس بلا لیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 ہزار سے نام ای سی ایل سے نکالے کونسی قییامت آ گئی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ رکھنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی، موجودہ حکومت نے اڑھائی لاکھ شناختی کارڈ اور 29 ہزار سے زائد پاسپورٹ بلاک کئے اور 600 سے زائد نادرا ملازمین کو نکالا گیا اور سینکڑوں کے حساب سے نادرا ملازمین کو گرفتار کروایا۔ انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈز کی از سر نو تصدیق کے عمل میں کسی کو کوئی تکلیف نہیں ہو گی، کسی کو نادرا اور دفاتر میں لائنوں میں نہیں کھڑا کیا جائے گا، صرف وہ لوگ جن کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جعلی ہوئے ان کے خلاف سخت کاروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں کونسا غلط کام کر رہا ہوں کہ اخبارات میں کالم آ رہے ہیں، آئندہ 6 ماہ بعد میں تمام ریکارڈ سب کے سامنے رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے ملاقات معمول کی تھی، وزارت داخلہ کا نیشنل ایکشن پلان ہی کلیدی کردار ہے اس لئے آرمی چیف سے ملتا رہتا ہوں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…