جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پیپلزپارٹی کے محمد حسین ‘ (ن) لیگ کے جاوید مختار‘سلطان مختار کی 100 ساتھیوں کے ہمراہ تحر یک انصاف میں شمولیت

datetime 5  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے ملاقات میں پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے سابق صوبائی وزیر محمد حسین ‘ (ن) لیگ کے چوہدری جاوید مختار اور چوہدری سلطان مختار نے 100سے زائدساتھیوں کے ہمراہ تحر یک انصاف میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا جبکہ چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ عمران خان جب بھی کارکنوں کو ہدایت کر یں گے ہم سب کرپشن اور حکومتی لوٹ مار کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے‘ کر پٹ اور مفاد پرست سیاسی جماعتیں اپنی موت مر رہی ہیں آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان کو اس ملک کا وزیر اعظم بننے سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی۔ اتوار کے روز (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کے ظفر وال سے تعلق رکھنے راہنما?ں کی تحر یک انصاف میں شمولیت اور سمن آباد میں تحر یک انصاف کے مر کزی رکن میاں جاویداور چندا ملک کی جانب سے ناشتہ کی تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف پاکستان کی واحد سیاسی جماعت ہے جسکے پاس ایماندار قیادت موجود ہے اور ملک کو تحر یک انصاف کے سواکوئی اور سیاسی جماعت بحرانوں سے نجات نہیں دلا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان جب بھی کارکنوں کو ہدایت کر یں گے ہم سب کرپشن اور حکومتی لوٹ مار کیخلاف سڑکوں پر آنے کیلئے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے میں بنائی جانیوالی پار لیمانی کمیٹی میں حکومت نے اپوزیشن کے مطالبات کو تسلیم نہ کیا تو حکومت کی رخصتی کیلئے الٹی گنتی شروع ہو جا ئیگی کیونکہ پھر اپوزیشن کے پاس سڑکوں پر آنے کے سواکوئی آپشن نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوام دوست بجٹ کانعرہ لگانیوالوں نے غر یبوں پر بجٹ کی صورت میں ڈرون حملہ کر دیا ہے اور غر یب آدمی خود کو حکمرانوں کے مہنگائی کے حملوں سے بچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف قومی امنگوں کی تر جمانی کر رہی ہے جسکی وجہ سے لوگ تحر یک انصاف میں شامل ہورہے ہیں اور ہم بھی پارٹی میں نئے آنیوالوں کو کسی صورت مایوس نہیں کر یں گے بلکہ انکے ساتھ ملکر ملک میں کر پشن کے خاتمے اور احتساب کیلئے جنگ لڑ یں گے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…