جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کے صبر کا پیمانہ لبریز ، وفاقی بجٹ پر کیا کرنے جارہے ہیں؟ اہم اعلان کر دیا

datetime 4  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان نے وفاقی بجٹ کو مافیا کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جمہو ریت نہیں مافیا اور بادشاہت کا نظام ہے اور ملک کو مافیا کی طرز پر چلایا جا رہا ہے ‘میں بجٹ کے حوالے سے آج قوم کے سامنے تمام حقائق لاؤں گا ‘وزیر اعظم ہمارے سوالوں کو جواب دینے کی بجائے ’’لیلیٰ مجنوں ‘‘کی کہانی سننا شروع کردیتے ہیں ‘کابینہ اور وزیر اعظم پارلیمنٹ کو جوابدہ ہیں مگر جہاں وزیر اعظم اور کابینہ اپوزیشن کو جواب ہی نہیں دیتی اس پار لیمنٹ کی کیا اہمیت ہے ؟ عوام کو پار لیمنٹ میں جھوٹ بولنے والے وزیر اعظم نوازشر یف پراعتماد نہیں ‘وزیر اعظم کر پشن ‘آف شور کمپنیوں ‘منی لانڈرنگ کا جواب دینے کی بجائے اپوزیشن کو چور کہہ رہے ہیں ‘جب لوگوں کو وزیر اعظم پر اعتماد ہی نہیں تو وہ ٹیکس کیوں دیں گے ؟‘ملک میں بڑے لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی بجائے حکمران غر یبوں سے ٹیکس لے رہے ہیں ‘وزیر اعظم نے لندن میں فلیٹ1994میں خر یدے قوم کے سامنے جھوٹ بولتے ہیں2005میں خریدے ‘(ن) لیگ نے200ارب میٹر وٹرین منصوبے پر لگادیا قوم کو پینے کا صافی پانی اور نوازشر یف کیلئے ایسا ہسپتال نہیں جہاں وہ اپنے علاج کرواسکیں ۔ جمعہ کو لاہور آمد کے موقع پر اےئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وفاقی بجٹ کا کسی بھی طر ح عوام کے مفادات سے کوئی تعلق نہیں بلکہ یہ مافیا کا بنایا گیا بجٹ ہے اورحکمران ملک کو امر یکی الکپون مافیا کی طرز پر چلایا جا رہا ہے بد قسمتی سے حکمران خود سب سے بڑے ٹیکس چور اور کر پشن کر نیوالے جہاں حکمران خود ایسے کاموں میں ملوث ہوں وہاں کسی بھی صورت ٹیکس نہیں دیتے پاکستان دنیا میں سب سے کم ٹیکس دینے والا ملک ہے مگر سب سے خیر یت بھی پاکستانی ہی دیتے ہیں کیونکہ وہ خیر یت ان لوگوں کو دیتے ہیں جن پر ان کو اعتماد ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایک طرف ٹیکس چور ہو رہی ہے تودوسری طرف حکومت بڑے بڑے لوگوں سے ٹیکس نہیں لے رہی ضرورت اس بات کی تھی کی ایف بی آر میں اصلاحات کی جاتی ہے مگر حکمرانوں کی توجہ صرف کر پشن کر نے اور مال بنانے میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف نے پانامہ لیکس کے بعد قوم سے جھوٹ بولاجسکی وجہ سے عوام کا وزیر اعظم نوازشر یف پر سے اعتماد ختم ہو چکا ہے اور قوم ان پر کسی بھی صورت اعتبار کر نے کو تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ نوازشر یف نے پوری پار لیمنٹ اور قوم کے سامنے جھوٹ بولا کہ لندن میں فلیٹ2005میں خر ید ہیں مگر اسکی رجسٹری اور دیگر کاغذات موجود ہیں جن کے مطابق فلیٹ1994میں خر یدے گئے ہیں حکمران اپنی قوم سے نہ صرف جھوٹ بولتے ہیں بلکہ یہ منی لانڈر نگ ‘کرپشن اور بڑے بڑے منصوبوں سے کر پشن لینے میں بھی ملوث ہیں ۔ چےئر مین تحر یک انصاف عمران خان نے کہا کہ آئین وقانون کے مطابق وزیر اعظم اور کابینہ پار لیمنٹ کو جوابدہ ہے اور اپوزیشن کاکام قانون سازی یا فیصلے کر نا نہیں بلکہ حکومت کی ناکامیوں کی نشاندہی کر نا ہوتا ہے لیکن ہم نے پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیر اعظم سے جو سوالات پوچھے انکا ہمیں آج تک جواب نہیں جبکہ وزیر اعظم اور کابینہ ہماری باتوں کا جواب ہی نہیں دیں گے تو ایسی پار لیمنٹ کی کیا اہمیت ہے ؟۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخواہ کا بجٹ مکمل طور پر عوام دوست ہوگا اور ہم صوبے کا پیسہ پلوں اور سڑکوں پر نہیں انسانوں کی ترقی اور خوشحالی پر خرچ کر یں گے مگر (ن) لیگ نے200ارب میٹر وٹرین منصوبے پر لگادیا قوم کو پینے کا صافی پانی اور نوازشر یف کیلئے ایسا ہسپتال نہیں جہاں وہ اپنے علاج کرواسکیں(ن) لیگ کو ایسے منصوبوں سے بڑی بڑی کمیشن ملتی ہے اور ایسی کمیشن کے ذریعے حکمران بیرون ملک میں آف شور کمپنیاں بناتے ہیں ۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…