اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کے آپریشن کے بعد بڑی خبر آ گئی‘ وزیر اعظم نواز شریف مکمل ہوش میں آ گئے ہیں، نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم نے ہوش میں آتے ہی اہلخانہ سے ملاقات کی اور ہلکی پھلکی بات چیت کی ہے، رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرز نے وزیر اعظم کو ہلکی پھلکی غذا کھانے کا کہا ہے اور کچھ دن پرہیز کا مشورہ دیا ہے جبکہ کھانے میں سوپ اور دلیے کا استعمال ایڈوائس کیا ہے۔