جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

عمران خان کے صبرکاپیمانہ لبریز،وہ اعلان کرہی دیا جس کا امکان تھا

datetime 30  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک میں بہت بڑا بحران پیدا ہوگیا ہے، وزیراعظم کی ملک سے غیر موجودگی میں کوئی متبادل قیادت نہیں ہے، حکومت ٹی او آرز پر نہیں مانتی تو ہم سڑکوں پر آئیں گے، پانامہ لیکس پر وزیراعظم کی جان کسی صورت نہیں چھوٹے گی، اگر جمہوریت پٹڑی سے اتری تو اس کے ذمہ دار نواز شریف ہوں گے۔ یہ باتیں انہوں نے اتوار کو یہاں بنی گالا میں اپنی رہائش گاہ پر نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے صدرشکیل انجم اورسیکرٹری عمران یعقوب ڈھلوں کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔اس موقع پرعمران خان نے کہا کہ ملک کو جمہوری کی بجائے بادشاہت کی طرز پر چلایا جارہا ہے۔ جمہوری اداروں کو چلنے نہیں دیا جارہا۔ موجودہ بحران خود نواز شریف کا پیدا کردہ ہے۔ جمہوریت میں سڑکوں پر آنا درست ہوتا ہے، یہ فوجی بوٹوں کو دعوت نہیں ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ صورتحال میں ملک کو اندرونی اور بیرونی طور پر بہت سنگین بحران کا سامنا ہے، اوپن ہارٹ سرجری کا مطلب ہے کہ وزیراعظم چھ سے آٹھ ہفتوں تک سرکاری فرائض سرانجام نہیں دے سکتے، ایک ماہ وزیراعظم کام نہیں کرے گا تو ملک کیسے چلے گا۔ جمہوریت میں متبادل ہوتا ہے لیکن آمریت میں نہیں۔ ہم پارلیمنٹ کے بجٹ اور مشترکہ اجلاسوں کے دوران یہ سارے معاملات اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بحران تو مسلم لیگ ن کا بحران ہے جس نے متبادل قیادت ہی نہیں رکھی ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ سوشل میڈیا کی وجہ سے اب پاکستان میں بہت زیادہ سیاسی شعور آگیا ہے، سکول کے بچے بھی سیاسی معاملات جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملہ پر نواز شریف استعفیٰ دے دیتے تو موجودہ بحران پیدا نہ ہوتا۔ یہاں کا پیسہ چوری کرکے باہر چلا جاتا ہے جس سے نقصان ملک کا ہوتا ہے۔ تین سالوں میں پاکستانیوں نے یو اے ای میں سات سو ارب روپے کی جائیدادیں خریدیں جبکہ دیکھا جائے تو ہم نے آئی ایم ایف سے اتنا ہی پیسہ قرض لیا، اگر یہ پیسہ باہر نہ جاتا تو قرض نہ لینا پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف اسمبلی میں آکر جھوٹ بولتے ہیں، انہیں تو ان کے جھوٹوں پر استعفیٰ دے دینا چاہئے۔جب لیڈر ناجائز طریقہ سے پیسہ کماتا ہے تو سارا نظام کرپٹ ہوجاتا ہے۔ لیڈر کسی صورت میں جھوٹ بولنے والا نہیں ہوسکتا کیونکہ وہ تو عوام کے پیسے کا رکھوالا ہوتا ہے۔احتجاج جمہوریت کا حسن ہوتا ہے، یہ جب بھی قانون توڑیں گے تو ہم سڑکوں پر آئیں گے، اگر یہ کرپشن اور دھاندلی نہ کریں تو فوج آنے کا خطرہ کیوں موجود ہو۔ اگر یہ بے قصور ہیں تو کیوں ’’ٹی او آرز‘‘ سے ڈرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جمہوریت کو خطرے کا نام دے کر اپنی کرپشن چھپانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہم ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ نواز شریف نے ہمارے سوالوں کے جواب دینے کی بجائے پانامہ لیکس پر لیلیٰ مجنوں کے قصے سنانا شروع کردئے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ کے پی کے کی حکومت کی گورننس سب سے بہتر ہے، وہاں پولیس کا نظام تمام صوبوں سے اچھا ہے۔دو ہزار سولہ میں صوبے میں ہسپتالوں کا نظام بھی ٹھیک کردیا جائے گا۔احتساب کا نیا نظام لارہے ہیں۔ الیکشن اصلاحات کے حوالے سے ایک سوال پر عمران خان نے کہا کہ موجودہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی سب کے سامنے ہے، اس پر تو عدلیہ نے بھی 44کمنٹس کئے ہیں جن کو پڑھ لیا جائے تو اس کا پول کھل جائے گا۔ الیکشن کمیشن کو تو اسی وقت مستعفیٰ ہوجانا چاہئے تھا۔ اداروں میں اپنے مرضی کے بندے لانا تو ن لیگ کا پرانا وطیرہ ہے تاکہ اپنے جھوٹ کو بچاسکے۔ یہ نہ تو کبھی میڈیا کو آزاد ہونے دیں گے اور نہ ہی کسی ریگولیٹ ادارے کو آزادانہ کام کرنے دیں گے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کے پی کے اسمبلی نے ڈرون حملے کے خلاف قرارداد پاس کی ہے۔ یہ موجودہ حکومت کی نا اہلی ہے کہ امریکہ یہاں اپنی مرضی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے سے افغانستان میں امن کے عمل کو سخت نقصان پہنچا ہے، یہ تو چاہتے ہیں کہ پاکستان افغان طالبان کے خلاف بھی جنگ چھیڑ دے جو کسی صورت درست اور پاکستان کے مفاد میں نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں عمران نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنی کرپشن بچانے کے لئے نواز حکومت کی حمایت کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…