اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

آصف علی زرداری نے نوازشریف کو سرپرائز دیدیا

datetime 29  مئی‬‮  2016 |

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ احتساب کا عمل سب سے پہلے وزیراعظم کے خاندان سے شروع کیا جائے۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر وزیراعظم سے کوئی مفاہمت نہیں ہوئی ہے اس معاملے پر میرا اور پارٹی کا موقف ایک ہے۔ پانامہ لیکس کے معاملے کو نظرانداز کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو دبئی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر دوسری جماعتوں سے بھی مشاور کی گئی ہے اس بارے میں تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ پیپلزپارٹی پانامہ لیکس کے معاملے کو اٹھانے کا فیصلہ کرچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری لندن میں مولانا فضل الرحمن سے لندن میں کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔ سابق صدر نے کہا کہ پانامہ لیکس کا معاملہ حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ حکومت کو اس معاملے پر اپنا پوزیشن واضح کرنا ہوگی۔ آصف زرداری نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ احتساب کا عمل سب سے پہلے وزیراعظم کے خاندان سے شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے پانامہ لیکس کے معاملے پر کوئی مفاہمت نہیں ہوئی ہے اس معاملے پر میرا اور پارٹی کا موقف ایک ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…