جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

وزیراعظم کشمیر کی آواز اٹھانے کے بجائے بھارت سے ہاتھ ملارہے ہیں ٗ عمران خان

datetime 23  مئی‬‮  2016 |

باغ (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کشمیر کی آواز اٹھانے کے بجائے بھارت سے ہاتھ ملارہے ہیں ٗبر صغیر میں غربت ختم کر نے کا بہترین طریقہ مسئلہ کشمیر کو حل کر نا ہے ٗمسئلہ کشمیر حل کئے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہوسکتا ٗملکی ادارے تباہ کرنے والے ٹھیک نہیں کرسکتے، کرپشن کی قیمت عوام مہنگائی کی صورت میں ادا کرتے ہیں، جو قوم اپنے بچوں پر خرچ نہیں کرتی وہ آگے نہیں بڑھ سکتی۔باغ آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ پہاڑوں پر اتنا جوش ہے ،کرپٹ حکمران اداروں کو ٹھیک نہیں کر سکتے تاریخ گواہ ہے کہ جو اداروں کو تباہ کرتے ہیں وہ اداروں کو کبھی ٹھیک نہیں کر سکتے ۔انہوں نے کہا کہ جب وہ لندن جاتے ہیں تو وہاں بہت کشمیری ملتے ہیں ،میر پور سے خاص طور پر بہت پاکستانی وہاں پر ہیں ،کشمیری ہمارے کرکٹ میچز دیکھنے آتے تھے اور پاکستان کیلئے ان کے دل میں درد تھااور وہ چاہتے تھے کہ پاکستان ترقی کرے۔عمران خان نے کہاکہ یہ وہ علاقہ ہے جو ایک وقت میں سارے بھارت کو اناج دیتاتھا ، ہمارے ملک میں اللہ کی ہر نعمت موجود ہے ،ہمارے ملک میں 200ارب ٹن کوئلے کے ذخائر موجود ہیں اگرہم کوئلے سے بجلی بنائیں تو سعودی عرب سے زیادہ بجلی بنا سکتے ہیں ،برطانیہ کے مقابلے میں ہمارے پاس تانبے گیس اور کوئلہ ،سونا اور تیل کے ذخائر ہیں ،برطانیہ کے پاس بھی ایسے وسائل موجود نہیں ہے جو ہمارے پاس ہیں ۔برطانیہ اس لیے ترقی کر گیا کیونکہ ان کے ادارے ٹھیک ہیں ان کی تعلیم اور صحت کا نظام اچھا ہے ۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاکہ ہم اگر اپنے ادارے اور اپنا خرچہ اپنے نوجوانوں کی تعلیم اور صحت پر خرچ کریں تو ہم ترقی کر سکتے ہیں ،برطانیہ میں سب سے زیادہ خرچہ انسانوں پر کیا جاتاہے ،میاں صاحب کا مقصد ہے کہ موٹر وے بناتے جاؤ ،وزیراعظم سڑکوں سے قوم کو ترقی دے رہے ہیں ،موٹر وے اور سڑکیں بنانے سے ملک ترقی نہیں کرتا ،لندن میں جو میئرفیر فلیٹس ہیں وہ آپ کے پیسے سے بنائے گئے ہیں ،27کلومیٹر لمبی اورنج ٹرین 200ارب روپے سے بنائی جارہی ہے وہ پیسہ آپ کاہے ،یہ پیسہ ہمیں بچوں کی تعلیم اور کسانوں پر خرچ کرنا چاہیے ،جو قومیں تعلیم پر پیسہ نہیں خرچ کرتیں وہ کبھی ترقی نہیں کر سکتیں ۔انہوں نے کہاکہ ہم آزاد کشمیر میں دو کام کریں گے ،سب سے زیادہ پیسہ آپ کی تعلیم اور آپ کے ہسپتالوں پر خرچ کرناہے ،تیسرا یہ کرنا ہے کہ ہم نے شجر کاری کرنی ہے کیونکہ یہ بہت پیسہ لے کر آئیگی،درخت ہم اگاتے ہیں تو اس سے ماحولیات ٹھیک ہوتی ہے ،گلوبل وارمنگ کے باعث پاکستان میں گرمی بڑھتی جارہی ہے وہ کم ہو گی۔عمران خان نے کہا کہ ہم سب سے پہلے آزاد کشمیر کی نیب ٹھیک کریں گے ،کشمیر میں کرپشن ختم کر دکھائیں گے ،ایسا نیب بنائیں گے جو کسی کو بخشے گا نہیں ،ایسا نیب جو بیرسٹر سلطان صاحب کے رشتہ داروں کو بھی نہیں بخشے گا آپ کو بھی سیدھی لائن پر رکھے گا، کسی کو نہیں چھوڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ انصاف وہ ہوتاہے جو سب کیلئے برابر ہے ۔انصاف وہ ہے جو عمران خان ،نوازشریف اور آصف زرداری کو بھی نہ بخشے ۔جس ملک کا وزیراعظم کرپشن اور منی لانڈرنگ کرتاہے تو اس ملک کا کھلاڑی سپاٹ فکسنگ کیوں نہیں کرے گا ،پٹواری کیسے پیسے نہیں لے گا جب اوپر سارے پیسے لیتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ لیڈر ایماندار ہوتاہے تو اپنے ملک کو اوپر لے جاتاہے جب لیڈر کرپشن نہیں کرتا تو اس کا پٹوار ی بھی کرپشن نہیں کرتا ،جب لیڈر لال بتی پر رکتاہے تو ساری قوم لال بتی پر رکتی ہے ،وہ قوم ترقی نہیں کرسکتی جس کا لیڈر کرپٹ ہو ۔عمران خان نے کہا کہ آزاد کشمیر میں خاص کرپشن ہے ،جو پل سو روپے میں بنتاہے وہ دوسو روپے میں بنایا جاتاہے،جب زلزلہ آیاتو پرانی انگریزوں کی بنائی ہوئی بلڈنگ کھڑی رہیں ٗ یہاں نئی بنائی گئی بلڈنگ گر گئیں کیونکہ ان پر صحیح پیسہ خرچ نہیں ہوا،کبھی چو ر بھی چور کا احتساب کر سکتاہے ؟چور چور کا احتساب نہیں کرتا بلکہ اسے بلیک میل کرتاہے ،احتساب نہیں کر سکتاہے لیکن آپ کا بھائی عمران خان آپ کو احتساب کر کے دکھائے گا ،میں وعدہ کرتاہوں جو پیسہ پاکستانیوں کا باہر پڑاہے اسے پاکستان لا کر دکھاؤں گا ،اب تو انٹرنیشنل قوانین بن گئے ہیں ،جب بھی کارروائی اپنے ملک میں کریں گے تو اس کے باہر جتنے پیسے پڑے ہیں وہ فریز ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے جتنی قربانیاں دی ہیں شائد ہی کسی نے اتنی قربانیاں دی ہوں ،25سال سے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج بیٹھی ہے اورمسلسل انسانیت کی خلاف ورزی کر ہی ہے ،ہمارے وزیراعظم آوا ز اٹھانے کے بجائے سریے کا اپنا کاروبار کر رہے ہیں،ہم ہر جگہ آپ کی آواز بلند کریں گے ،ہر فورم پر آپ کی بات کو بلند کریں گے ،جب ایک مضبوط پاکستان بنے گا تو وہ بھارت سے بات کرے گا کہ کبھی امن نہیں ہوگا جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا ۔غربت ختم کرنے کا بہترین طریقہ مسئلہ کشمیر حل کرناہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…