ہنوئی(این این آئی)اوباما کا پاکستان کو انتباہ،خطرے کی گھنٹی بج گئی،اوباما نے کہاکہ پاکستان سمیت جہاں کہیں بھی امریکی مفادات کو خطرہ لاحق ہو گا تو کارروائی کریں گے،اوباما کا اعلان، امریکہ کے صدر براک اوباما نے افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے اب طالبان قیادت امن مذاکرات کا راستہ اپنائیگی ٗ دہشتگردوں سے تمام قوموں کو خطرہ ہے ٗ پاکستان کے ساتھ مشترکہ مقاصد کے تحت کام جاری رکھیں گے۔ویتنام کے 3 روزہ دورے کے موقع پر صدر براک اوباما نے اپنے بیان میں کہاکہ ہم نے ایک ایسی تنظیم کے سربراہ کو ہلاک کردیا ہے جس نے امریکا اور اتحادی فورسز پر حملوں کا منصوبہ بنایا ٗافغان عوام سے جنگ کی اور القاعدہ جیسی شدت پسند تنظیموں سے الحاق کیا۔براک اوباما نے کہا کہ ملا اختر منصور نے سنجیدہ مذاکرات کی کوششوں اور افغان مردوں، عورتوں اور بچوں کی ہلاکتوں کو روکنے کیلئے تشدد کے خاتمے کو مسترد کیا۔انھوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ اب طالبان قیادت امن مذاکرات کا راستہ اپنائیگی جو اس تنازع کے خاتمے کا واحد راستہ ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ دہشتگردوں سے تمام قوموں کو خطرہ ہے اور ہم پاکستان کے ساتھ مشترکہ مقاصد کے تحت کام جاری رکھیں گے تاکہ ان دہشت گردوں کے لیے کوئی محفوظ ٹھکانہ باقی نہ رہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اوباما نے کہاکہ پاکستان سمیت جہاں کہیں بھی امریکی مفادات کو خطرہ لاحق ہو گا تو کارروائی کریں گے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت افغان طالبان کے لئے بڑا دھچکا ثابت ہو گی۔
اوباما کا پاکستان کو انتباہ،خطرے کی گھنٹی بج گئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































