راولپنڈی(این این آئی)پاکستان نے پاک افغان برادرانہ تعلقات کے فروغ اور باڈر مینجمنٹ بہتر بنانے کیلئے انگور اڈا چیک پوسٹ افغان حکام کے حوالے کر دی ، سرحد سے متعلق تمام امور باہمی مشاورت کے ذریعے دوستانہ انداز میں حل کئے جائیں گے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان برادرانہ تعلقات کے فروغ اور بارڈر مینجمنٹ بہتر بنانے کیلئے پاک افغان سرحد پر انگور اڈا کے مقام پر تعمیر کی گئی چیک پوسٹ افغانستان کے حوالے کر دی گئی ہے ۔ بیان کے مطابق انگور اڈا چیک پوسٹ ہفتہ کو افغان حکام کے حوالے کی گئی ۔ اس اقدام سے پاک افغان سرحد پر امن اور استحکام کے قیام کیلئے اقدامات میں تیزی آئیگی ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ سرحد سے متعلق تمام امور باہمی مشاورت کے ذریعے دوستانہ انداز میں حل کئے جائیں گے ۔
جذبہ خیر سگالی،پاکستان نے اہم چیک پوسٹ افغان حکام کے حوالے کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































