پشاور(این این آئی) پاک فوج نے آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں انتہائی دشوار گزار اور مشکل جنگی محاذ شوال سمیت شمالی وزیرستان کے 312مربع کلو میٹر علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کرلیا ہے۔ شوال آپریشن کی کامیابی کے بعد ڈیڑھ لاکھ سے زائد متاثرین کے گھروں کو واپسی کے منصوبے پر جلد عمل درآمد کا آغاز کیا جارہاہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے پشاور کی میڈیا کو شمالی وزیرستان کے مقام شوال کا دورہ کرایا گیا۔نوہزار فٹ سے زائد بلند مکی گڑھ ٹاپ پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بریگیڈیئربشیر ناریجو کا کہنا تھا کہ آرمی چیف راحیل شریف کے احکامات پر پاک فوج نے رواں برس 24فروری کو گھنے جنگلوں پر مشتمل شوال میں انتہائی مشکل اور پرخطر آپریشن کا آغاز کیا۔ شدید برف باری اور نامساعد حالات کے باوجود پاک فوج کے جوانوں نے تھوڑے عرصے میں شوال کے 312مربع کلومیٹر کے علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کیا اور مکی گڑھ ٹاپ، بیبک ٹاپ، زوئے ٹاپ سمیت شوال کے تمام چوٹیوں پرپاکستان کے جھنڈے لہرادیئے ۔ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی مقام زیرپوائنٹ تک کے علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کرلیا ہے۔ آپریشن میں120عسکریت پسند مارے گئے جبکہ 80سے زائد زخمی ہوئے ۔زندہ بچ جانے والے عسکریت پسند وں نے سرحد پار راہ فرار اختیار کرتے ہوئے جان بچائی۔عسکریت پسندوں کے ساتھ جھڑپوں میں ایک کپتان سمیت چھ سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 26زخمی ہوئے۔ شوال میں اسلحہ کے 13بڑے ڈپو، جہادی لٹریچر، ایک سٹنگر میزائل سمیت امریکی ساختہ ہموی گاڑی بھی قبضے میں لے لئے گئے ہیں۔شوال میں عسکریت پسندوں کی قیادت کے زیر استعمال سرنگیں بھی دریافت ہوئی ہیں جو ہائی ویلیو ٹارگٹس اپنی حفاظت کے لئے استعمال کرتے تھے۔ شوال میں پاک فوج کے کامیاب آپریشن کے بعد ڈرون حملے اور ڈرون طیاروں کی پروازیں رک چکی ہیں۔ شوال سے نقل مکانی کرنے والے ڈیڑھ لاکھ بے گھر قبائل کو واپس اپنے گھروں میں لانے کے منصوبے پر عمل درآمد کا آغاز جلد کیا جارہا ہے۔
پاک فوج نے شوال سمیت شمالی وزیرستان کے 312مربع کلو میٹر علاقے کو عسکریت پسندوں سے صاف کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
’بیوی، بچے بضد تھے کہ مری دیکھنا ہے‘: وین حادثے میں پانچ بچوں، اہلیہ اور والدہ کو کھونے والے ملتان ک...
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ
-
یکم جولائی سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام صارفین کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑی خوشخبری آگئی



















































