فیصل آباد (این این آئی) عمران خان اپنی حکمت عملی میں ’’تبدیلی‘‘ لے آئے،بڑا اعلان کردیا،سولو فلائٹ کی بجائے ساری اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہہم ساری اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،کرپشن ختم کئے بغیرسرمایہ کاری نہیں ہوگی،وزیراعظم سے صرف چارسوالوں کاجواب پوچھا وہ طوطا مینا کی کہانی سنانا شروع کر دیتے ہیں،قومی اسمبلی میں مجھے نوازشریف پربہت ترس آیا،اگر کوئی نہ بھی ہمارے ساتھ چلا تو بھی ہم کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے،مولانافضل الرحمان سب سے پہلے بک گئے،کبھی کوئی کرپٹ کسی دوسرے کرپٹ کااحتساب نہیں کرسکتا،ایک طرف کرپشن بچاؤ،دوسری طرف کرپشن مکاؤ تحریک ہے،بڑے لوگ ٹیکس نہیں دیتے،عوام سے ٹیکس لیاجاتاہے، پاکستان اللہ کی طرف سے دیا گیا ایک عظیم تحفہ ہے لیکن ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے اس کو کھوکھلا کر دیا ہے۔نئے پاکستان کیلئے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی،ملک قرضے پرچل رہاہے، 23مئی کو لاہور میں کسانوں کے احتجاج میں شریک ہونگا، جھوٹا شخص وزیراعظم نہیں بن سکتا ہم کسی جھوٹے کو وزیراعظم نہیں مان سکتے،نواز شریف نے تو جھوٹ کے ریکارڈ بنا دیئے ہیں، اگر وزیراعظم خود ہی کرپشن کرے گا تو اس کے وزیر اور دوسرے حواری تو ملک کو لوٹیں ہی گے،میں نے اپنی تمام کمائی کا حساب دیا ہے نواز شریف کیوں نہیں جواب دیتے۔جمعہ کی شب دھوبی گھاٹ گراؤنڈفیصل آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما لیکس میں نواز شریف کے بچوں کی کرپشن کے بارے میں آیا تو ان سے سوال پوچھے لیکن انہوں نے ایک ماہ بعد بھی جواب نہیں دیا۔ کبھی معصوم سا منہ بنا لیتے ہیں کبھی کہتے ہیں کہ میرے آباؤ اجداد بہت امیر تھے۔ وہ مسلسل مے فیئر کے فلیٹس کے بارے میں جھوٹ بولتے جا رہے ہیں۔عمران خان نے کہاکہ جب بھی ان سے سوال پوچھا جاتا ہے وہ طوطا مینا کی کہانی سنانا شروع کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو برطانیہ کا وزیراعظم بنا دیا جائے تو دس سال بعد اس کا حال پاکستان سے بھی برا ہو جائے گا۔ کیا ایسا آدمی ملک کا وزیراعظم بن سکتا ہے جو اسمبلی میں بھی جھوٹ بولتا ہے وہ جانے کیا کیا جھوٹ بولے گا۔ایک بیٹا کچھ کہتا ہے دوسرا کچھ اور، بیٹی کچھ اور کہتی ہے۔چودھری نثار کچھ کہتے ہیں اورمیاں نواز شریف ہمیشہ کی طرح طوطا مینا کی کہانی سناتے ہیں۔کیا لوگ اس لئے ٹیکس دیں کہ نواز شریف کے شاہانہ رہن سہن جاری رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو اسمبلی کے ایئر کنڈیشنڈ ہال میں بھی پسینہ آرہا تھا بار بار پانی مانگ رہے تھے۔ تقریر ہو نہیں رہی تھی مجھے تو ان پر بڑا ترس آیا۔انہوں نے کہا کہ جب میں کرکٹ کھیلتا تھا تو بھرپور مقابلہ کرتا تھا لیکن جب میرا مخالف ہار جاتا تو مجھے اس پر بڑا ترس آتا۔ آپ دنیا کے کسی بھی چارٹرڈ اکاونٹنٹ کو بلا لیں جو ہم دونوں کے اثاثوں کا آڈٹ کرے۔جو2700 پولیس اہلکار شریف خاندان کی حفاظت پر ہیں ان کے خرچے کے چوتھے حصے سے بنی گالہ کا دس سال کا خرچہ نکالا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ گوگل پر جاکر میرا علیم خان یا جہانگیر ترین کا نام سرچ کرٰن کہ ان کے باہر کوئی اثاثے ہیں تو جواب نہ میں آئے گالیکن جب نواز شریف کے خاندان کا نام لکھا جائے گا تو ان کے بچوں سمیت تما خاندان کا نام آئے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کی طرف سے دیا گیا ایک عظیم تحفہ ہے لیکن ملک پر قابض کرپٹ ٹولے نے اس کو کھوکھلا کر دیا ہے۔نئے پاکستان کیلئے مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ مزدوروں کو ان کا حق نہیں مل رہا۔عمران خان نے کہاکہ ہر چیز کی قیمت بڑھ رہی ہے۔ دالوں، دودھ، چائے سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھ چکی ہے۔اس کی وجہ کرپٹ حکمران ہیں جو امیر اور عوام غریب ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک کرپٹ سیاستدان ملک کو لوٹنا بند نہیں کرینگے تب تک کسی کی قسمت نہیں بدلے گی۔میرے اوپر ذاتی حملے کئے گئے میری بیوی پر غلیظ الزامات لگائے گئے۔عمران خان نے کہا کہ ہم ساری اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔اگر کوئی نہ بھی ہمارے ساتھ چلا تو بھی ہم کرپشن کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے۔ آنے والے دنوں میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے 23مئی کو لاہور میں کسانوں کے ساتھ احتجاج میں شریک ہونے کا بھی اعلان کیا۔جلسے کے دوران عمران خان نے شرکاء کوایک ویڈیو بھی دکھائی جس میں وزیراعظم،وزیرداخلہ چودھری نثار ،حسین نواز اورمریم نوازکے کلپس شامل تھے۔انہوں نے کہاکہ اس ویڈیو میں چارافراد بات کررہے ہیں لیکن صرف ایک انسان سچ بول رہا ہے جو چودھری نثارہیں جنہوں نے شریف خاندان کے فلیٹس کی بیس سال پہلے ملکیت تسلیم کی ہے۔
عمران خان اپنی حکمت عملی میں ’’تبدیلی‘‘ لے آئے،بڑا اعلان کردیا
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خوشی کا پہلا میوزیم
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ ...
-
راولپنڈی، شیر چڑیا گھر سے بھاگ کر آبادی میں داخل ہو گیا
-
مظفر آباد’ بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک ...
-
ماہرین نے بجلی کے بل کم کرنے کا راز بتا دیا
-
برسلز میں آرمی چیف نے کوئی انٹرویو دیا نہ ہی کسی معافی کا ذکر کیا،سینئرصحافی ...
-
ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب بس ہونا چاہیے: چیئرمین پی ٹی آئی
-
بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی
-
بارشوں کے باعث اسکول کی ایک ہفتہ تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن وائرل
-
پنجاب میں مون سون کے دوران 165 ہلاکتیں اور 584 زخمی، 23 اگست سے مزید ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
خوشی کا پہلا میوزیم
-
9 مئی کے 8 مقدمات میں عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم
-
9 مئی مقدمات: عمران خان کی ضمانت کی اپیلیں سننے والا سپریم کورٹ کا بینچ تبدیل
-
راولپنڈی، شیر چڑیا گھر سے بھاگ کر آبادی میں داخل ہو گیا
-
مظفر آباد’ بھارتی خفیہ ایجنسی کو جی پی ایس لوکیشن دینے کے الزام میں ایک شخص گرفتار
-
ماہرین نے بجلی کے بل کم کرنے کا راز بتا دیا
-
برسلز میں آرمی چیف نے کوئی انٹرویو دیا نہ ہی کسی معافی کا ذکر کیا،سینئرصحافی نے غیرذمہ داری کامظاہر...
-
ہم سے غلطیاں ہوئی ہیں لیکن اب بس ہونا چاہیے: چیئرمین پی ٹی آئی
-
بیوہ کو تاحیات پنشن ملے گی، حکومت نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں توسیع کردی
-
بارشوں کے باعث اسکول کی ایک ہفتہ تک چھٹیوں کا نوٹیفکیشن وائرل
-
پنجاب میں مون سون کے دوران 165 ہلاکتیں اور 584 زخمی، 23 اگست سے مزید بارشوں کی پیشگوئی
-
عالمی شہرت یافتہ معروف امریکی جج فرینک کیپریو دنیا سے رخصت ہو گئے
-
لاہور ہائیکورٹ : 80 سال بعد بہن کی اولاد کو جائیداد میں حصے دینے کا فیصلہ کالعدم