جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

شریف فیملی کا ایک فلیٹ لندن میں کتنے سو کروڑ کا بکا؟ عمران خان کا انکشاف

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان قوم اللہ کی راہ میں دینے والے ہیں، اگر انہیں اعتماد ہو کہ حکومت عوام کا پیسہ عوام کی فلاح کیلئے خرچ کریگی تو لوگ دل کھول کر ٹیکس دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے فیصل آباد جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں ستر فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی نہیں ملتا، ہسپتالوں میں دوائیاں نہیں ہیں ،چھ لاکھ لوگوں کو ہیپاٹائٹس سی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف کو اسمبلی میں دیکھ کر میرا بڑا دل خراب ہوا، انہیں کافی گرمی لگ رہی تھی، بار بار پانی منگواتے رہے، شکل سے بہت گھبرائے ہوئے لگ رہے تھے، مجھے افسوس ہو رہا تھا کہ کیا فائدہ ایسے پیسے کا ۔مجھے میاں صاحب کو دیکھ کر ترس آ رہا تھا۔ میں کرکٹ میں مخالف کو جب ہراتا تھا تو مجھے اسے دیکھ کر ترس آتا تھا اسی طرح اسمبلی میں نواز شریف کو دیکھ کر مجھے ترس آ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جاتی عمرہ کی ستائیس سو پولیس حفاظت کرتی ہے ، برطانیہ کی ملکہ کے پاس بھی اتنی سکیورٹی نہیں۔ ستائیس سو پولیس کے سالانہ خرچ میں سے پچیس فیصد خرچ کے برابر پیسہ میں نے بنی گالہ کی زمین بھی خریدی، اس پر گھر بھی بنایا او رپندرہ سال کا خرچہ بھی نکلا اور اگلے پانچ سال کا خرچہ بھی ہے۔ نواز شریف کی مظلوم شکل دیکھ کر میرے سمیت سب کو ترس آ جاتا ہے مگر اب نواز شریف کو جواب دینا ہو گا۔ انہوں نے نوجوانوں سے کہا کہ آ ئی سی آئی جے گوگل کریں اور پی ٹی آئی کے ارکان کے نام تحریر کریں تو آپ کو کچھ نہیں ملے گا مگر جب شریف فیملی کے نام لکھیں گے تو بچوں کے نام آنے شروع ہو جائیں گے۔ حسن شریف کا لندن میں ایک گھر ساڑھے چھ سو کروڑ روپے میں بکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…