جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

نواز شریف کو کون کرپشن سے بچانا چاہتا ہے؟ عمران خان نے بتا دیا

datetime 19  مئی‬‮  2016 |

بھمبر(آئی این پی) پی ٹی آئی کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف حکومت نے تین سال میں پانچ ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا یہ پیسہ عوام پر خرچ ہونے کے بجائے حکمرانوں کی جیبوں میں گیا حکمران پیسہ چوری کر کے باہر لے جاتے ہیں اور اسمبلی میں آ کر جھوٹ بولتے ہیں نواز شریف کرپشن بچانے کے لئے فضل الرحمان میدان میں نکلے ہیں آزاد کشمیر میں الیکشن جیت کر نیا نظام لائیں گے، اب وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنی مرضی و منشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز بھمبر میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام بیدار ہو چکے ہیں اور وہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں۔ہم یہاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ایک ایسی حکومت بنائیں گے جو کرپشن سے پاک ہو اور میں اپنی نگرانی میں آزاد کشمیر میں ایک ایسا احتسابی نظام بناؤں گا تاکہ کوئی بھی کرپٹ اس سے بچ نہ سکے۔پاکستان میں بھی پانامہ لیکس کے بعد اب کرپشن کے خلاف تحقیقات کا دروازہ کھل گیا ہے اس سے جو کرپٹ لوگ ہیں ان سے نجات حاصل ہو گی۔اس موقع پر پی ٹی آئی کشمیر کے صدر وآزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عمران خان کے جلسوں نے ثابت کر دیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام اب پی ٹی آئی کے حق میں یکطرفہ ہو چکے ہیں اور آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت اب پی ٹی آئی بنائے گی اور جسطرح پیپلز پارٹی اور ن لیگ والوں نے لوٹ مار، کرپشن اور تعصب کی سیاست کو فروغ دیا اورآزاد کشمیر کے قومی تشخص کو پامال کیا۔ اس کا خمیازہ اب ان کرپٹ ٹولے آئندہ انتخابات میں کو بھگتنا پڑے گا اوراس کا انتقام آزاد کشمیر کے عوام ان سے ووٹ کی پرچی کے ذریعے لیں گے۔آزاد کشمیر کے نوجوان تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور وہ اسی لئے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ جب نوجوان تبدیلی کی ٹھان لیں تو پھر ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں بھمبراسٹیڈیم میں ایک بہت بڑے تاریخ سازجلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ عام سے جہانگیر ترین،پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری جنرل دیوان غلام محی الدین، پی ٹی آئی کشمیر کے چیف آرگنائزر ظفر انور، پی ٹی آئی کشمیر کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات سردار امتیاز خان، ڈاکٹر انعام الحق،چوہدری رزاق،چوہدری ریاض کسگمہ،عمر شہزاد، چوہدری عنایت اللہ،عباس رضا اور دیگرمقررین نے بھی خطاب کیا۔ عمران خان نے کہاکہ کشمیر ی عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے کاپورا حق حاصل ہے۔ اسی لئے ہم نے کہا کہ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور آزاد کشمیر کے فیصلے آزاد کشمیر میں ہو نگے۔ آئندہ انتخابات میں ہم پورا زور لگائیں گے۔ تاکہ آزاد کشمیر کے لوگوں کوانکے حقوق دلواسکیں اور آئندہ انتخابات میں یہاں ایسی حکومت بنے جو کرپٹ لوگوں سے پاک ہو۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت ملنا چاہیے تاکہ وہ اپنی مرضی و منشاء کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔آزاد کشمیر کے عوام بیدار ہو چکے ہیں اور وہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں پی ٹی آئی کو کامیاب کرائیں۔ہم یہاں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں ایک ایسی حکومت بنائیں گے جو کرپشن سے پاک ہو اور میں اپنی نگرانی میں آزاد کشمیر میں ایک ایسا احتسابی نظام بناؤں گا تاکہ کوئی بھی کرپٹ اس سے بچ نہ سکے۔پاکستان میں بھی پانامہ لیکس کے بعد اب کرپشن کے خلاف تحقیقات کا دروازہ کھل گیا ہے اس سے جو کرپٹ لوگ ہیں ان سے نجات حاصل ہو گی۔ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں انٹرنیشنل مانیٹرنگ کو انٹدپینڈنٹ مانیٹرنگ کی دعوت دیتا ہوں تاکہ آزاد کشمیر میں آئندہ انتخابات غیر جانبدارانہ اور منصفانہ ہوں۔انھوں نے کہا کہ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر میں عمران خان کے جلسوں نے ثابت کر دیا ہے کہ آزاد کشمیر کے عوام اب پی ٹی آئی کے حق میں یکطرفہ ہو چکے ہیں اور آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت اب پی ٹی آئی بنائے گی اور جسطرح پیپلز پارٹی اور ن لیگ والوں نے لوٹ مار، کرپشن اور تعصب کی سیاست کو فروغ دیا اورآزاد کشمیر کے قومی تشخص کو پامال کیا۔ اس کا خمیازہ اب ان کرپٹ ٹولے آئندہ انتخابات میں کو بھگتنا پڑے گا اوراس کا انتقام آزاد کشمیر کے عوام ان سے ووٹ کی پرچی کے ذریعے لیں گے۔آزاد کشمیر کے نوجوان تبدیلی لانا چاہتے ہیں اور وہ اسی لئے پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر اکھٹے ہیں اور تاریخ گواہ ہے کہ جب نوجوان تبدیلی کی ٹھان لیں تو پھر ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…