جمعرات‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2026 

پا نا مہ لیکس معا ملہ ! قو می اسمبلی سے بڑی خبر آگئی ، قرارداد منظور

datetime 19  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(آن لائن) قومی اسمبلی نے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے بارہ رکنی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل بارے قرارداد منظور کرلی ہے دوران وقفہ ایوان میں منظور ہوئی تاہم ایم کیو ایم کو شمولیت دینے پر حکومت اور اپوزیشن کے مابین شدید پھڈابھی پڑا رہا ۔ پانامہ لیکس پر تشکیل دی گئی پارلیمانی کمیٹی میں ایم کیو ایم کی شمولیت پر حکومت اور اپوزیشن کے مابین نیا تنازعہ پیدا ہوگیا ہے حکومت نے اپوزیشن کو اعتماد میں لئے بغیر کمیٹی کی تعداد بارہ سے بڑھا کر سولہ رکنی کردی جس پر اپوزیشن نے حکومتی اقدام کیخلاف شدید احتجاج کیا ۔ پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایم کیو ایم خود اپوزیشن سے الگ ہوگئی تھی حکومت کا حصہ ہے تو حکومت کی طرف سے نمائندہ لایا جائے سعد رفیق نے کہا کہ ایم کیو ایم کو نمائندگی دی جائے سپیکر نے رولنگ دی کہ کمیٹی کی تشکیل کے لئے دوبارہ اجلاس ہوگا ایم کیو ایم نے کہا کہ کمیٹی میں نمائندگی ہمارا حق ہے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ حکومت نے کمیٹی کی تشکیل پر تنازعہ پیدا کردیا ہے حکومت کی نیت میں فتور ہے ہمیں اعتماد میں لئے بغیر تعداد میں اضافہ کردیا گیا ہے اپوزیشن کے دباؤ پر حکومت نے سولہ رکنی کمیٹی بارے منظور کی گئی قرارداد واپس لے لی اور بارہ رکنی کمیٹی کی تشکیل بارے قرارداد منظور کرلی اس سے پہلے حکومت نے اپوزیشن کی عدم موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سولہ رکنی کمیٹی کی تشکیل کیلئے قرارداد منظور کرلی تھی یہ قرارداد زائد حامد نے پیش کی اجلاس کی صدارت سردار ایاز صادق کررہے تھے صبح کے سیشن میں قومی اسمبلی نے قرارداد کے ذریعے پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے ٹی او آر کو حتمی شکل دینے کیلئے سولہ رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے یہ قرارداد وزیر قانون و انصاف زاہد حامد نے پی شکی اور تمام ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ قرارداد میں کہا گیا کہ پارلیمانی کمیٹی پانامہ لیکس اور قرضے معاف کرانے بارے مسئلے کو حتمی شکل دے گی یہ پارلیمانی کمیٹی وزیراعظم کے قومی اسمبلی میں کئے گئے خط میں اعلان کے مطابق تشکیل دی گئی ہے گزشتہ روز پارلیمانی لیڈرز نے بارہ رکنی کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق کیا تھا تاہم آج قرارداد میں سولہ رکنی بنانے بارے فیصلہ کیا گیاے قرارداد میں قرضے معاف کرانے الوں سے دولت واپس لینے بارے بھی لائحہ عمل تیار کیا جائے گا جبکہ تحقیقات کے لئے تشکیل دیئے جانے والے جوڈیشل کمیشن کے لئے ٹی او آر بھی بنائے گئے اس پارلیمانی کمیٹی میں تمام پارلیمانی سیاسی جماعتوں کو نمائندگی دی گئی ہے حکومت کی طرف سے تشکیل دیئے گئے ٹی او آر کو چیف جسٹس پہلے ہی مسترد کرچکے ہیں اب ٹی او آر کیلئے خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جماعت کے بغیر بارہ رکنی کمیٹی کو سولہ رکنی کمیٹی تشکیل دے رہی ہے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے بھی کہا کہ حکومت نے ہماری اجازت کے بغیر کمیٹی میں ممبران کی تعداد میں اضافہ کردیا جس پر ہم شدید احتجاج کرتے ہیں حکومت کو ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بارہ رکنی کمیٹی پر تمام پارلیمانی پارٹیاں متفق تھیں لیکن حکومت نے سولہ رکنی بنادی ہے جس سے اجازت لی گئی ہے حکومت نے کسی سے مشاورت نہیں کی حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لئے بغیر تعداد میں اضافہ کیا ہے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کمیٹی میں نمائندگی نہ دینے پر احتجاج کیا تھا پچیس ممبران کی حمایت کو پارلیمانی کمیٹی میں نمائندگی نہ دینا بھی زیادتی ہے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایم کیو ایم خود کو اپوزیشن کا حصہ سمجھتی ہے تو اپوزیشن سے رابطہ کرے حکومت سے رابطہ کیوں کرتے ہیں بارہ رکنی پر متفقہ فیصلہ تھا کہ مشاورت کے بغیر کمیٹی کی تعداد میں اضافہ ناممکن ہے سپیکر نے کہا کہ ہاؤس کا کسٹوڈین اور اراکین کے مفاد کے تحفظ کی ذمہ دار ہے ایم کیو ایم آصف حسنین نے کہا کہ ہمیں کمیٹی کی تعداد میں اضافہ پالیسی پر اعتراض نہیں ہمیں پارلیمانی کمیٹی کی تعداد میں اضافہ پر کسی کو اعتراض نہیں ہے چوتھی بڑی سیاسی جماعت ہیں ایم کیو ایم کے پچیس اراکین ہیں انہیں نمائندگی بنیادوں پر دی جائے جس بنیاد پر جماعت اسلامی اے این پی کو دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…