جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

پاکستانی سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، القائدہ کے بانی کو 8دہشتگردوں سمیت ٹھکانے لگا دیا گیا

datetime 19  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (آئی این پی) ملتان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ مارے گئے دہشت گردوں میں القاعدہ پاکستان کا بانی اور راولپنڈی پریڈ لائن مسجدپر حملے کا ماسٹر مائنڈ عبدالمتین بھی شامل ہے۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب ملتان کے قریب دریائے چناب کے کنارے واقع گاوں نواب پور میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے ہے جن کی شناخت طیب عرف حافظ عبدالمتین، منیب رزاق عرف عبدالرحمان، ذی شان عرف ابو دجانہ کے نام سے ہوئی ہے۔ان دہشت گردوں کو سرگودھا میں بریگیڈیئر فضل قادری کے قتل میں اشتہاری قرار دیا گیا تھا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حافظ عبدالمتین کا شمار پاکستان میں القاعدہ کے بانیوں میں ہوتا ہے اور اسے راولپنڈی کے پریڈ لائن کی مسجد پر حملے کا ماسٹر مائنڈ بھی سمجھا جاتا ہے۔ہلاک دہشت گردوں سے خود کش جیکٹس، اے کے 47 رائفل، ہینڈ گرنیڈز اور پستول بھی برآمد ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران یاسر پنجابی اور منیب جاوید چھ ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…