فیصل آباد (آن لائن)ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو فیصل آباد کے تار یخی اقبال پارک( دھوبی گھاٹ) میں20مئی کو جلسہ عام کی اجازت دیدی، جلسہ گاہ کو فول پروف بنانے کیلئے سکیورٹی پلان تیار،آن لائن کے مطابق اس تاریخی پارک میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ،صدر جنرل محمد ایوب خان، محترمہ فاطمہ جناح ،قائدعوام ذوالفقار علی بھٹو،مولانا فضل الرحمن کے والد مولانا مفتی محمود،سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو ،صدر اآصف علی زرادری ،جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد،وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے علاوہ پاکستان جمہوری پارٹی کے رہنمانواب زادہ نصراللہ خاںمشرقی پاکستان کے رہنما مولانا عبدالحمید بھاشانی ، نائب وزیراعظم نورالمین ،مولانا فرید احمد،سرادر عبدالقیوم ،علامہ احسان الہی ظہیراوردیگررہنما خطاب کرچکے ہیں،اس 2مئی ہونے والے جلسہ عام کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اجازت کے بعد تحریک انصاف کے مقامی رہنمائوں نے تیاریو ںکو حمتی شکل دیدی ہے گزشتہ روز مرکزی رہنما تحریک انصاف میاں فرخ حبیب ‘ فیض کموکا نے اسسٹنٹ کمشنر سٹی بلاول ابڑو کے ساتھ جلسہ گاہ کا جائزہ لیا۔ میاں فرخ حبیب اور فیض کموکا نے جلسہ کے انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ جلسہ میں لاکھوں افراد شریک ہونگے ۔ اس سلسلے میں تمام تر تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں ضلعی انتظامیہ اپنے فرائض کی انجام دہی کلیدی کردار ادا کرے تاکہ جلسہ میں آنے والوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنے پڑے ۔ میاں فرخ حبیب اورفیض کموکا نے سیکورٹی امور کے بارے میں بھی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہر ممکن تعاون کی امید کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلسہ گاہ کو فول پروف بنانے اور سیکورٹی کے امور کو تسلی بخش بنانے کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے ۔اسسٹنٹ کمشنرسٹی بلاول ابڑو نے سیکورٹی امور اور جلسے کے حوالے درپیش مسائل سنے اورانہیں فوری حل کرانے کی یقین دہانی بھی کرائی ۔ ۔
فیصل آباد،ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو20مئی کے جلسہ کی اجازت دیدی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں کمی کردی
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































