اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو پاناما پیپرز الزامات کی شفاف تحقیقات کیلئے مشترکہ ٹی او آرز بنانے کیلئے حکومتی اراکین کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔ پیر کو یہاں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اور انکا خاندان پاناما الزامات سے سرخرو ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکے دیگر ساتھی جو ہماری پارٹی قیادت پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگاتے ہیں انکی اپنی آف شور کمپنیاں ہیں جو انہوں نے ٹیکس سے بچنے کیلئے بنا رکھی ہیں۔ رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں جہانگیر ترین کی بھی آف شور کمپنیاں ہیں اور انہوں نے بنکوں سے قرضے بھی معاف کرائے ہیں جبکہ اسی طرح علیم خان پر جائیدادیں ضبط کرنے کے الزامات لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پارٹی کی قیادت نے ملک میں جمہوری نظام کے استحکام کیلئے جیلیں کاٹی ہیں اور بہت قربانیاں دی ہیں۔ ڈکٹیٹر پرویز مشرف کے دور میں بھی ہماری قیادت پر بے بنیاد الزامات لگے لیکن کوئی کچھ بھی ثابت نہیں کر سکا۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ کچھ عناصر سے ملکی ترقی و خوشحالی اور عوام کو آرام دہ اور معیاری جدید سفری سہولیات ہضم نہیں ہو رہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ حکومت کے خلاف منفی سیاست کرتے ہوئے بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ پاناما پیپرز میں وزیراعظم محمد نواز شریف کا نام کہیں بھی موجود نہیں لیکن انہیں پھر بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ پاناما معاملے کی شفاف تحقیقات اور مشترکہ ٹی او آرز کیلئے حکومت کے ساتھ بیٹھے تاکہ قوم کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔
اپوزیشن کو پاناما پیپرز الزامات پرمشترکہ ٹی او آرز بنانے کیلئے حکومتی اراکین کے ساتھ بیٹھنا چاہیے،حمزہ شہباز شریف
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































