جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

فرانس اور مسقط میں شوکت خانم کی خیرات کا پیسہ،حکومت کے جوابی وار نے کھلبلی مچادی

datetime 16  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے عمران خان پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے شوکت خانم کی خیرات کے ستر کروڑ روپے آف شور کمپنیوں میں مسقط اورفرانس میں لگائے ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ کمیشن میں جب یہ مسئلہ جائے گا تو ہم ثبوت بھی دیںگے بغیر ثبوت کے بات نہیں کریںگے۔اس موقع پر خواجہ سعد رفیق نے دھمکی دی کہ اپوزیشن ریڈ لائن کراس نہ کرے ورنہ بہت بھاری پڑے گا انہوں نے اس سلسلے میں خاص طورپر پیپلزپارٹی کو انتباہ کیا انہوں نے کہاکہ عمران خان اور ان کے ساتھی بشمول پیپلزپارٹی کے بعض لوگ سیاسی فنکار ہیں اوروہ سیاستدانوں کا امیج خراب کررہے ہیں لوگ سوچنے پر مجبورہوجائیںکہ تمام سیاستدان گندے ہیں اور وہ ووٹ دینے سے بھی گریز کرنا شروع کردیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ تئیس سال کی ٹیکس ہسٹری بیان کردی ہے کوئی بھی لایبریری میں جاکر دیکھ سکتاہے۔انہوں نے کہا کہ تنازعہ جاری رکھنا ہے تو یہ تنازعہ دس سال بھی جاری رہے گا اگر اپوزیشن چاہتی ہے کہ مسئلہ حل ہو تو اس سلسلے میں قانون سازی کے لئے تعاون کرے ۔وزیراعظم نے اس سلسلے میں کھلی آفر کردی ہے خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ وزیراعظم نے پیشکش کی ہے کہ قوانین میں جہاں جہاں کمی ہے ان پر بھی حکومت ترامیم کرنے کو تیار ہے۔اور یہ ایک بڑی پیشکش ہے اگر اپوزیشن کی کوئی جماعت سنجیدہ ہے کہ وہ ملک میں اکاﺅنٹبلٹی کے نظام کو مضبوط کرے تو وہ وزیراعظم کی پیشکش کامثبت جواب دے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…