اسلام آباد(نیوزڈیسک)آف شور کمپنی،کرپشن کے الزامات،عمران خان نے جو کہا کردکھایا،سب کچھ سامنے لے آئے،پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہاہے کہ لندن کا فلیٹ کبھی نہیں چھپایا، کاؤنٹی کرکٹ کے پیسے سے خریدا،فلیٹ فروخت کرکے بنی گالہ کاگھربنایا،اکیس سالہ کیریئر میں دوپلاٹ ملے جنہیں شوکت خانم کوعطیہ کردیئے۔پیرکوقومی اسمبلی کے اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ مانچسٹرمیں فنڈ ریزنگ ایونٹ چھوڑ کرآیا ہوں اس لئے آج آیا کہ میری غیرموجودگی میں مجھ پرکئی الزامات لگائے گئے شوکت خانم ہسپتال اورنمل یونیورسٹی کاچیئرمین ہوں پارلیمنٹیرین ہوں میری ذمہ داری تھی کہ میں پاکستان آکراپنی صفائی پیش کروں کاغذات میرے پاس ہیں انہوں نے بتایا کہ میں نے لندن میں فلیٹ 1983ء میں خریدا جس رقم سے فلیٹ خریدااس پرٹیکس ادا کیا 1971ء سے 1976ء تک اور77ء سے 1988ء تک کاؤنٹی کرکٹ کھیلی برطانیہ میں کاؤنٹی کھیلنے پرجوتنخواہ ملتی تھی اس پر33 فیصد ٹیکس کاٹاجاتاتھا پاکستان میں بھی ٹیکس ادا کرتاتھا 1982ء سے پاکستان میں ٹیکس ادا کرتاآرہاہوں اسی ٹیکس کے پیسے سے لندن میں فلیٹ خریدا میں نے ہمیشہ کہاکہ میرا فلیٹ ہے لندن کا رہائشی نہ ہونے کی وجہ سے جب آپ وہا ں پرکوئی چیز خریدتے ہیں تو ہمیشہ آپ کو اکاؤنٹنٹ بتاتے ہیں کہ آف شورکمپنی کے ذریعے فلیٹ خریدا جائے اس لئے میں نے لندن میں کمپنی کے نام پرفلیٹ خریدا جسے 2003ء میں فروخت کردیا گیا اور اس سے بنی گالہ کاگھربنایا انہوں نے کہاکہ میں نے2002ء میں اپنے اثاثوں میں یہ فلیٹ ظاہرکیاتھا کبھی کوئی چیز نہیں چھپائی انہوں نے بتایا کہ مجھے اکیس سالہ کیریئر میں دوپلاٹ ملے ایک اس وقت ملا جب نوازشریف وزیراعلیٰ پنجا ب تھے اور دوسراپلاٹ 1992ء کاورلڈکپ جیتنے پرملامیں نے دونوں پلاٹ شوکت خانم کوعطیہ کردیئے پلاٹوں سے متعلق مجھ پرالزام لگایا کہ میں نے خط لکھا ہے جو غلط ہے انہوں نے کہاکہ میں پارلیمنٹیرین ہوں اورعوام کو جواب دہ ہوں امید کرتا ہوں کہ نوازشریف بھی جواب دینگے ابھی تک تو انہوں نے جواب دینے کی بجائے الزامات لگائے ہیں جمہوریت میں جواب دہ ہونا پڑتا ہے اگر آپ ملک کے وزیراعظم ہیں تو آپ کو جواب دینا ہوتا ہے۔
آف شور کمپنی،کرپشن کے الزامات،عمران خان نے جو کہا کردکھایا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی



















































