اتوار‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2026 

حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ناکام ہونے کا اعتراف کیا ہے، شاہ محمود قریشی

datetime 16  مئی‬‮  2016 |
اسلام آباد (آئی این پی) تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ حکومت نے ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے ناکام ہونے کا اعتراف کیا ہے، پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قانون سازی ضروری ہے،پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اگر سنجیدہ لوگوں کی بات مانی گئی توایوان کی کارروائی اچھی طرح چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم ناکام ہو گی،اب حکومت نے بھی اس بات کا اعتراف کرلیا ہے، اگر حکومت پہلے ہماری بات سن لیتی تو آج اسے سبکی نہ ہوتی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے قانون سازی ضروری ہے، کرپشن نے ہمارے معاشرے کو برباد کر دیا،ملک سے کرپٹ عناصر کا خاتمہ کرنا ہو گا،ہو سکتا ہے چند افراد کو خطرہ ہو لیکن جمہوریت کو کوئی خطرہ نہیں، جمہوریت کو کرپٹ عناصر سے خطرہ ہے، گینگ آف فور کی سنی گئی تو اللہ ہی حافظ ہے، پانامہ لیکس میں جن کے نام آئے ہیں ان کا احتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں کہ سپیکر نیک نیتی سے ایوان میں ریفری کا کردار ادا کرتے ہوئے ماحول پرسکون رکھیں، اگر وزیراعظم بھی عمران خان سے سوال کرنا چاہتے ہیں تو وہ حاضر ہیں، وزیراعظم سات سوالات کے جواب دے دیں تو مسئلہ ختم ہو جائے اور تمام قیاس آرائیاں دم توڑ جائیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…