جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

لوڈشیڈنگ کب ختم ہو گی؟ وزیراعظم نے وطن واپسی پر عوام کو خوشخبری سنا دی

datetime 12  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا دھرنوں اور احتجاج کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ، ان کا ہدف کرپشن نہیں بلکہ صرف میری ذات ہے ،ان کا ایجنڈا صرف میرا پیچھا کرنا ہے ، کوئی بھی شخص کمیشن بننے کی کوشش نہ کرے ، میری دلی خواہش ہے کہ چیف جسٹس جلد کمیشن بنائیں، میں کمیشن میں پیش ہونے کیلئے تیار ہوں،پانامہ پیپرز کی نیب سے تحقیقات کرانے کی تجویز آئی تو اس پر فیصلہ کریں گے، پارلیمنٹ کی بات پارلیمان اور کمیشن کی بات کمیشن کے روبرو ہوگی ، بھارت اور پاکستان کو مل کر معاملات حل کرنا ہوں گے، ہمسایوں سے اچھے تعلقات سے ہی ترقی آئے گی،مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے شروع کر دیئے ہیں،2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کر دیں گے،بجلی کی قیمتیں کم کی ہیں، بجلی مزید بھی سستی کریں گے،طلب سے زیادہ بجلی دستیاب ہو گی، پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے 3 ارب کی آبادی کو فائدہ ہو گا ۔ وہ جمعرات کو دوشنبے سے اسلام آباد واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ چیف جسٹس جلد کمیشن بنائیں اور پانامہ پیپرز کی نیب سے تحقیقات کرانے کی تجویز آئی تو اس پر فیصلہ کریں گے۔ جو بات پارلیمنٹ میں کرنا ہو گی پارلیمنٹ میں کروں گا اور جو کمیشن کے سامنے کرنا ہو گی کمیشن کے روبروکروں گا۔ انہوں نے کہا کہ میں کمیشن میں پیش ہونے کیلئے تیار ہوں،۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اپوزیشن کا ایجنڈا کرپشن نہیں میرا پیچھا کرنا ہے، عمران خان نے شروع دن سے مجھے وزیراعظم تسلیم نہیں کیا تھا میں نے ہسپتال جا کر ان کی عیادت بھی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خطے کے 3 ارب کی آبادی کو فائدہ ہو گا،دنیا کا مستقبل اس خطے سے وابستہ ہے،پاک چین اقتصادی راہداری کی تکمیل سے خطے میں خوشحالی آئے گی،خطے کے تمام ممالک اقتصادی زونز کے قیام پر توجہ دے رہے ہیں،اگلے دو سے تین سال میں بلوچستان ترقی کی مثال بنے گا،شاہراؤں کی تکمیل سے فاصلے کم ہوں گے اور دل قریب آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی حیدر آباد موٹروے پر کام جاری ہے، سکھر ملتان سیکشن کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے،جلد ملتان سے لاہور موٹروے شروع کر رہے ہیں،گوادر سے خنجراب تک بڑے ترقیاتی منصوبے شروع کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے منصوبے شروع کر دیئے ہیں،2018ء تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کو ختم کر دیں گے،بجلی کی قیمتیں کم کی ہیں، بجلی مزید سستی بھی کریں گے،طلب سے زیادہ بجلی دستیاب ہو گی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ شفافیت کے نتیجے میں ترقیاتی منصوبوں میں ایک سو ارب روپے کی بچت کی ہے، شفافیت لا رہے ہیں، دنیا اسے تسلیم کرتی ہے،کاسا1000ایک بڑا منصوبہ ہے جس سے تمام ملکوں کو فائدہ ہو گا،کاسا1000منصوبے سے وسطی ایشیاء کے ممالک سے تعلقات مضبوط ہوں گے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے میری صحت ٹھیک ہے، ڈاکٹر مسلسل چیک اپ کا مشورہ دے رہے تھے مگر وقت نہ ملا کہ مکمل چیک اپ کرا سکوں،ہم کاروبار سے سیاست میں آئے ہیں، ہم نے کھویا بہت کچھ ہے لیکن پایا کچھ بھی نہیں،کمیشن والی باتیں کمیشن کے سامنے ہوں گی، پارلیمنٹ کی باتیں پارلیمنٹ میں ہوں گی،اپوزیشن کا دھرنوں اور احتجاج کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شخص کمیشن بننے کی کوشش نہ کرے،ہدف بدعنوانی نہیں بلکہ صرف میری ذات ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں اور ہمیشہ سے اس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،ہمسایوں سے اچھے تعلقات سے ہی ترقی آئے گی،بھارت اور پاکستان کو مل کر معاملات حل کرنا ہوں گے،گوادر کو سڑک اور ریل کے ذریعے وسط ایشیاء کے ممالک سے ملائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…