اسلام آباد(این این آئی)خصوصی عدالت نے آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے اخبارات میں اس حوالے سے اشتہار شائع کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ بدھ کو سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس کی سماعت جسٹس میاں مظہر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی۔ پرویز مشرف کے ضمانتی راشد قریشی اور جوائنٹ سیکرٹری داخلہ مبارک خان بھی خصوصی عدالت پیش ہوئے جب کہ راشد قریشی کے ضمانتی مچلکوں کی زرضمانت 25 لاکھ روپے بھی جمع کرائی گئی۔سماعت کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے وارنٹ تعمیل کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے لاہور اور کراچی میں ان کی رہائشگاہ پر چھاپے مارے گئے تاہم وہ گھر پر موجود نہیں تھے اور معلوم ہوا کہ وہ ملک سے باہر چلے گئے ہیں۔عدالت نے ایف آئی اے کی رپورٹ کی روشنی میں سابق صدر پرویز مشرف کو مفرور قرار دیتے ہوئے حکم دیا کہ میڈیا میں اشتہاردیے جائیں کہ پرویزمشرف اشتہاری اور مطلوب ہیں اور اس کے ساتھ اردواور انگزیری اخبارات میں پرویزمشرف کے اشتہاری ہونے کے اشتہار دیے جائیں جو ان کے لاہور اور اسلام آباد میں گھروں کے باہر بھی لگائے جائیں۔عدالت نے سابق صدر پرویز مشرف کو عدالت میں پیش ہونے کے لئے 30 روز کی مہلت دیتے ہوئے ان کی جائیداد کی تمام تفصیلات طلب کرلیں۔
خصوصی عدالت نے پاکستان کے سابق صدر کو اشتہاری قرار دے دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































