اسلام آباد (این این آئی ) قومی اسمبلی میں دوسرے روز بھی اپوزیشن نے وزیراعظم نواز شریف کے ایوان میں نہ آنے پر احتجاچ کرتے ہوئے واک آئوٹ کیا جبکہ وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید نے ایوان کو بتایا کہ وزیراعظم چمعہ کو اجلاس میں شرکت کریں گے- منگل کو اجلاس سپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا تو ایوان میں صرف 32 اراکین موجود تھے اپوزیشن جماعتوں کے اراکین نے وزیراعظم نوازشریف کی عدم موجودگی پر اجلاس شروع یوتے ہی ایوان سے واک آﺅٹ کر دیا جس پر سپیکر نے وفاقی وزیر امور کشمیر چوہدری برجیس طاہر کو اپوزیشن کو منانے کے لئے بھیجا جو اپوزیشن کو ایوان میں واپس لے آئے ایوان میں واپسی پر قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا کہ پارلیمنٹ نمائندہ فورم ہے اور ہر معاملے پر بات کرنے کے لئے اس سے بہتر کوئی اور جگہ نہیں۔ پانامہ لیکس میں آج مزید 250 لوگوں کے نام آئے ہیں ہم نے کل بھی انتظار کیا آج بھی کریں گے اور آئندہ بھی کریں گے کہ وزیراعظم ایوان میں آئیں اور اس معاملے پر وضاحت کریں ہم چاہتے ہیں کہ وزیراعظم کی فیملی کے نام جو بار بار آرہے ہیں اس داغ کو صاف کریں وہ یہاں آئیں اور 1985 سے لے کر آج تک کے اپنے اثاثے ظاہر کریں اور بتائیں کہ ہم نے اتنا کمایا اور اتنا ٹیکس دیا اس اس کاروبار یا طریقے سے ہم نے پیسہ کمایا خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے ایوان میں نہ آنے سے حکومتی ارکان بھی نہیں آرہے – اپوزیشن کا متفقہ فیصلہ ہے کہ ہم ہر حال میں وزیراعظم کو سنیں گے اور ہم بہت تحمل سے وزیراعظم کو سنیں گے کوئی شورشرابہ نہیں ہو گا کوئی پرانی تاریخ دہرائی نہیں جائے گی ہم واک آو¿ٹ کر رہے ہیں اور ہمیں جب وزیراعظم کے ایوان میں آنے کی خبر ملے گی ہم فورا ایوان میں آ جائیں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینٹر پرویز رشید نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف تیسری بار اس ایوان کے رکن بنے ہیں انہیں یہاں آنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں مگر دونوں اجلاس شروع ہونے سے پہلے کچھ مطالبات آئے جس پر کمیشن کے لئے ٹی او آرز بنائے گئے وزیراعظم نے اپنی زمہ داری ادا کی اور کمیشن کی تشکیل کے لئے خط بھی لکھ دیا اور وہ کمیشن بننے کے بھی منتظر ہیں کہ وہ وہاں اپنی صفائی دیں اور بے گناہی بھی ثابت کریں وزیر اطلاعات نے کہا کہ کل سے اپوزیشن کا مطالبہ ہے وزیراعظم یہاں آ کر بات کریں کمیشن میں انکی دلچسپی نہیں انہوں نے کہا کہ آج قومی سلامتی کے لوگوں سے وزیراعظم کی ملاقات ہے اور کل وزیراعظم نے تاجکستان جانا ہے اس لئے وزیراعظم جمعہ کو ایوان میں آکر اپوزیشن کی تمام باتوں کا جواب دیں گے لہذا اپوزیشن جمعہ تک اپنا واک آو¿ٹ ختم کر دے اس پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اپوزیشن جمعہ تک انتظار کرے گی اب ہم جمعہ کو ہی ایوان میں آئیں گے اپوزیشن کے واک آوٹ کے بعد پی ٹی آئی کے رکن نے کورم کی نشاندہی کر دی جس پر سپیکر نے کورم پورا ہونے تک اجلاس کی کارروائی ملتوی کر دی-
وزیراعظم جلد اسمبلی میں آکر پاناما لیکس پر جواب دینگے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































