اسلام آباد (نیوزڈیسک)اپوزیشن جماعتوں نے پاناما لیکس معاملہ پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا ہے ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا مشترکہ اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی طرف سے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز جکھرانی، پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، مسلم لیگ (ق) کی طرف سے طارق بشیر چیمہ، ایم کیو ایم کی طرف سے ڈاکٹر فاروق ستار، کنور نوید جمیل، جماعت اسلامی کے امیر سینیٹر سراج الحق، قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی اور اے این پی کے پارلیمانی لیڈر حاجی غلام احمد بلور نے شرکت کی۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے 32 ویں سیشن کے حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن جماعتیں سینیٹ اور قومی اسمبلی میں مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر متفق ہو گئی ہیں اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ پانامہ لیکس کی نئی قسط سامنے آنے پر بحث کا مطالبہ کیا جائے گا اس موقع پر سینیٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ جن سے 70 کروڑ روپے نکلے ہیں انہیں تو پکڑ کر لے گئے لیکن جنہوں نے7 ارب روپے چھپا کر رکھے ہوئے ہیں ان کا کچھ نہیں ہوا۔
پیپلزپارٹی،عوامی مسلم لیگ،مسلم لیگ ق،ایم کیو ایم،جماعت اسلامی،تحریک انصاف ،اے این پی،پانامہ لیکس کی نئی قسط ،اپوزیشن جماعتوں نے بھی سر پکڑ لئے،بڑا فصلہ کرلیاگیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
320 کلومیٹر فی گھنٹہ رفتار کے طوفان کا خطرہ، تین ممالک میں شدید تباہی کا خدشہ
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں مزید کمی کردی
-
پی آئی اے جہاز گلگت سے اسلام آباد آتے ہوئے ریڈار سے غائب، 37 سال سے لاپتا
-
کراچی کے نجی اسپتال میں بچے کی پیدائش کے معاملے کا ڈراپ سین ہوگیا
-
مون سون بارشوں کے طاقتور سسٹم کی پاکستان میں انٹری! الرٹ جاری
-
ملازمین کی تنخواہوں اور الاؤنسز میں بڑے اضافے کی منظوری
-
کل بروز ہفتہ29اگست مقامی تعطیل کا اعلان
-
پانچ ہزار روپے کے ایک نوٹ کی تیاری پر کتنے روپے خرچ ہوتے ہیں؟
-
محمد عباس نے لارڈز ٹیسٹ میں ایسا اعزاز اپنے نام کرلیا جو عمران خان، گلین میگراتھ یا ایلن ڈونلڈ بھی ن...
-
21سالہ ماڈل کا گھر میں بیدردی سے قتل
-
آسٹریلیا نے پاکستان کیلئے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی
-
اہلیہ حج پر ساتھ کیوں نہیں گئیں؟ وسیم اکرم نے بتا دیا
-
پنجاب میں مون سون کا 8واں اسپیل، 29 اگست سے 5 ستمبر تک بارشوں کا الرٹ جاری



















































