اسلام آباد (نیوزڈیسک)پاناما لیکس،علیم خان کانام شامل ہے توانہوں نے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے،شاہ محمودقریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا،پاکستان تحریک انصاف کے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو قائد حزب اختلاف کی طرف سے لکھے گئے خط کے جواب کا انتظار ہے ٗعلیم خان نے پاناما پیپرز میں لگنے والے الزامات کے حوالے سے اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کر دیا ہے۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں وزیراعظم کو قائد حزب اختلاف کی طرف سے لکھے گئے خط سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم تمام جماعتوں نے خط کے جواب کا انتظار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے آج کے اجلاس میں تحریک پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے کہ تمام معاملات چھوڑ کر صرف پاناما لیکس پر بحث کی جائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علیم خان نے پاناما پیپرز میں لگنے والے الزامات کے حوالے سے اپنے آپ کو احتساب کے لئے پیش کر دیا ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پاناما لیکس کے حوالے سے تمام ہائی کورٹ بارز سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ ہماری رہنمائی کر سکیں۔
پاناما لیکس،علیم خان کانام شامل ہے تو۔۔۔۔شاہ محمودقریشی نے دھماکہ خیز اعلان کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
اپنا گھر اسکیم کیلیے دستاویزات کی تعداد 25 سے کم کرکے صرف 5 کردی گئی
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































